Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


مریم نواز کا مستقبل


شہباز شریف پارٹی کا ماضی اور مریم نواز مستقبل بن رہی ہیں ۔آنے والے چند دنوں میں سینئر قیادت کے ضمیر بھی جاگنے کی قوی امید ۔کچھ ابھی سے پس منظر میں چلے گئے،کئی چوہدری نثار بننے پر آمادہ ۔حمزہ شہباز گروپ بھی بے چین ۔جاوید اختر نے کہا تھا : دھواں جو کچھ گھروں سے اٹھ رہا ہے نہ پورے شہر پر چھائے تو کہنا ہمارے ہاں قیادت و امامت کا تصورخاندان کو نوازنا ہے۔مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی ،اے این پی اور جے یو آئی تو خاندانی پارٹیاں بن چکیں ۔ملک میں یہ جمہوریت کی چیمپئن۔ کوئی قوم اور ریاست
اتوار 08 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

2022کیسا رہا ؟

اتوار 01 جنوری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
رحمت عالم ؐنے فرمایا:’’جس کا آج اس کے گزشتہ کل سے بہتر نہیں وہ تباہ ہو گیا‘‘۔ 2022ء کیسا رہا؟کون کون سے خواب پورے ہوئے۔کون سے منصوبے ادھورے۔ لاریب کتاب میں ارشاد ہے : قسم ہے زمانے کی ،انسان خسارے میں ہے مگر وہ جو ایمان لائے اور اعمال صالح کیے۔ کیا ہم نے سال گزشتہ میں کوئی اچھا کام کیا ،اپنے آپ سے سوال لازمی کریں ۔کہاں کہاں خرابیاں پیدا ہوئیں ،انھیں دور کرنے کا جتن کریں ۔آپ ؐ کا فرمان ہے کہ دو نعمتیں ایسی ہیں ، جن کے بارے میں بہت سے لوگ دھوکے میں ہیں۔اول، صحت ۔ثانی،فراغت۔ زندگی کا
مزید پڑھیے


مہلت لامحدود نہیں ہوتی

اتوار 25 دسمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
قدرت کا ایک اٹل اصول ہے کہ وہ مہلت دیتی ہے مگر کوئی بھی مہلت لامحدود نہیں ہوتی۔ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان ٹھنڈے پڑ گئے اور 13جماعتی حکمران اتحاد بھی۔آئندہ چند روز تک ہر طرف سکون ہی سکون۔تیسری طاقت اسٹبلشمنٹ ہے ،اس وقت وہ بھی بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔مستقبل میں سیاسی افق پر نئے نئے مسائل ابھریں گے۔اشرافیہ غریب عوام کا استحصال کرنے کے نئے جتن کرے گی ۔ہفتہ وار مہنگائی میں سیاست کی طرح اتار چڑھائو جاری ہے ۔جیسے ہی سیاسی ماحول گرم ہوتا ،تو مہنگائی کا گراف بھی اوپر اٹھ جاتا ہے،کسی میں
مزید پڑھیے


ملاعمر دور کے طالبان کہاں ہیں ؟

اتوار 18 دسمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
افغانستان سے ہمارا دینی‘ تہذیبی‘ ثقافتی‘ تاریخی‘ جغرافیائی‘ تجارتی اور ہمسائیگی کا رشتہ ہے۔اسی بنا پر شاعر مشرق نے کہا تھا: اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیرو جواں بیتاب ہو جائے جب افغانستان پر روس نے یلغار کی تو ہم صرف بے تاب ہی نہیں ہوئے بلکہ جانیں قربان کیں، جب تورا بورا پر امریکی ڈیزی کٹر بم بارش کی طرح برس رہے تھے، تب پاکستانی نوجوان دیوانہ وار چمن سے سرحد پارجا رہے تھے۔گو یہ ہمارا دینی‘ اخلاقی اور سیاسی فریضہ تھا مگرہم نے اسے خوب نبھایا۔ جن مائوں نے اپنے لخت جگروں کو
مزید پڑھیے


حافظ حسین احمد

اتوار 11 دسمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
ایک اعرابی نے اہلِ بصرہ سے پوچھا : اس علاقے کے لوگوں کا سردار کون ہے؟ جواب ملا : حسن بصریؒ۔اس نے کہا:انھیں لوگوں پر سیادت کیسے حاصل ہوئی؟ بتلایا گیا : لوگ ان کے علم کے محتاج ہیں، جب کہ حسنؒ ان کی دنیا سے بے نیاز ۔ بذلہ سنج حافظ حسین احمد کی جے یو آئی میں واپسی پر اعرابی کا تبصرہ یاد آیا ۔حافظ حسین احمد مار دھاڑ سے بے نیاز ،جبکہ جے یو آئی ان کی ظرافت کی محتاج۔ہنسی، مذاق اور طنزو مزاح سے محفل کوکشت زعفران بنانے کا سلیقہ انہیں خوب آتا ہے مگراس کے باوجود
مزید پڑھیے



اقبال کا شاہین کہاں گم

اتوار 04 دسمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
اکبر الہ آبادی نے کہا تھا : ہم ایسی کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیں کہ جن کوپڑھ کے بیٹے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں اس شعر کو پڑھنے کے بعد بار بار نظام تعلیم کا جائزہ لیتا رہا کہ ایسا کہاں ہوتا ہے ۔جب مدارس کے نصاب اور ماحول کا جائزہ لیا تو وہاں قال اللہ و قال الرسول کی صدا سنائی دی ۔ایک وحشی صفت کو بھی اچھا انسان بنانے کا ماحول نظر آیا ۔طلبا میںادب اس قدر کہ خود ادب بھی حیران۔ ہڑتال، جلائو گھیرائو،اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی ،بہت بڑی بات۔اساتذہ کے سائے پر بھی پائوں رکھ کر گزرنا ، گوارا
مزید پڑھیے


مفتی رفیع عثمانی ؒ

اتوار 20 نومبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
آنکھ رورہی ہے،دل غمناک ہے ،لیکن زبان وہی کہے گی، جو میرے رب کی رضا ہے ،اے ابراہیم! ہم تیرے فراق میں بہت غم زدہ ہیں ۔ہم بھی کہیں گے اے استاد گرامی! آپ کی جدائی نے بہت دکھی کیا ۔آہ !ایک اور علم و عمل کا پہاڑ چل دیا ۔ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔خالق ارض و سما کے اس ضابطے سے کوئی مستثنٰی نہیں۔ کاررواں چل رہا ہے‘ محفلیں اجڑ رہی ہے۔ آس پاس بیٹھے‘ پہلو بہ پہلو لوگ گم ہو رہے ہیں۔ شہاب ثاقب ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہے ہیں مگر آسمان کا دامن یونہی
مزید پڑھیے


عزمِ جواں کی ضرورت

اتوار 13 نومبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
عظیم دانشور نے کہا تھا: غلطی کرنا انسانی فطرت ہے مگر غلطیوں کی اصلاح نہ کرنا،خودکشی کے مترادف ۔ ایل ڈی اے کے افسران سے سنگین غلطیاں ہوئیں۔صرف غلطیاں نہیںبلکہ بلنڈر۔ ایل ڈی اے ایونیو ون منصوبے کے بعد اس محکمے سے لوگوں کااعتماد بھی اٹھ گیا،رہی سہی ساکھ ایل ڈی اے سٹی نے ختم کی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: کُلُّ اَمْرٍمُسْتَقِرٌّ ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے۔قبل از وقت کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ جیسے امید کے شجر پہ شگوفے پھوٹتے اور پھول کھلتے ہیں‘ ایسے ہی ایک پھول ایل ڈی اے میں بھی کھلا۔برادرم مظہر برلاس نے جن
مزید پڑھیے


معظم گوندل

اتوار 06 نومبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
کنفیوشس نے کہا تھا:دنیا میں سب سے بڑا بوجھ ’’باپ کے کندھے پر رکھے ہوئے جوان بیٹے کے جنازہ کا ہوتا ہے‘‘۔ اگر معصوم اولاد کے سامنے باپ کو گولی مار دی جائے، تو اس کی تکلیف کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نایاب ۔جوان اولاد کی موت جس طرح باپ کی کمر دہری کر دیتی ہے،ایسے ہی معصوم اولاد زندگی بھر اس دکھ میں مبتلا رہتی ہے۔معصوم ذہن پر کرب کے لمحات نقش۔یادوں کی کپکپاتی لو بجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ اسلم کولسری نے کہا تھا : بچے تو گلی میں بھی اکیلے نہیں جاتے معظم گوندل کے بیٹے اب کس کا
مزید پڑھیے


نئے کردار

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
تاریخ اپنا ورق الٹنے والی۔ اگلے ڈرامے کے سب کردار نئے ہوں گے۔ کوئی نہیں جانتا کہ لانگ مارچ کا انجام کیا ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ، عمران خاں، شہباز شریف اور آصف علی زرداری سبھی نے اپنے پتے سینے سے لگا رکھے ہیں۔حتیٰ کہ مولنا فضل الرحمن نے بھی۔ عمران خاں نے اعلان توکیا ہے کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔میرے خیال کے مطابق یہ سب اسلام آباد پہنچنے پر منحصر ہو گا۔حاضرین کی تعداد دیکھ کر،فیصلے ہوں گے ۔جلسہ گاہ تک محدود رہیں یا شاہراہِ دستور پہ یلغار کریں۔ لوٹ جائیں یا جمے رہیں۔دلوں کے بھید اللہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں