Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


مولوی ،مسجد اور معاشرہ


محبوبِ سُبحانی شیخ عبد القادر جیلانیؒ کا فرمان ہے:دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہٰذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔ ہمارے معاشرے کے علمائے کرام اس قول کی عملی تصویر ہیں ،جنھوں نے محدود وسائل میں صبر و شکر کا دامن کبھی نہیں چھوڑا۔ہماری سوسائٹی نے علما ئے کرام کے ذمے چارکام لگائے تھے ۔پنجگانہ نمازکی امامت،پیدائش کے وقت بچے اور بچی کے کان میں اذان و اقامت، نکاح خوانی اور نماز جنازہ۔آپ کو زندگی بھر کبھی یہ لفط سننے کو نہ ملا ہو گا کہ ان مواقع پر مولوی
اتوار 23 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی!

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
سید سلمان گیلانی، صاحبِ مروت‘ فیاض‘ سیر چشم و متواضع آدمی ہیں‘ نیک نامی اور خوش الحانی انہیں ورثے میں ملی‘ ہنسی، مذاق اور طنزو مزاح سے محفل کو کُشت زعفران بنانے کا سلیقہ انہیں خوب آتا ہے۔اس کے باوجود زہد و تقوی‘ شرم و لحاظ ان کا طرہ امتیاز۔ ان کی قربت سماعت سے بہتر، حد درجے کی ایسی کشش کہ طبیعت کبھی نہ اکتائے۔ایسی لطافت‘ نظافت، پاکیزگی اور نورانیت ان کے ہم قافلہ میںکہاں۔ ان کی کتاب کا لفظ لفظ قابل داد‘ بعض فقرے تو تحسین سے بالاتر۔واقعات حیران کن‘ اندازِ تحریر مسحور کن۔’’ میری باتیں ہیں یاد
مزید پڑھیے


ہادی کامل ؐ

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
سرکاردوعالم ؐ پر لاکھوں دورود سلام۔مہر علم و عمل پر صدہا درود،امام رُسل کی آمد سے گمراہیوں اور لاعلموں کو راہ اللہ ملی ۔صلہ رحمی کا درس ملا ۔ علوم مطہرہ سے آگاہی ہوئی ،سالہاسال سے عدوگلے ملے ۔حسد گمراہی ،دھوکہ دہی ،حرام کاری ،لوٹ مارکے عادی۔صلہ رحم ہوئے ۔مکہ کی وادی سے طلوع مہر ہوا،سارے عالم کی صالح ہوئی ۔اللہ کی مدد آئی ،عدومُصلح ہوئے ۔ہادی کامل کی حمد و دعا سے اہل مکہ مسرور ہوئے ،عدو حسد کی آگ سے دہک اٹھا ،لامحالہ ہر سُو صلہ رحمی کا دور دورہ ہوا۔ 14 سو سال سے مسلمان ہزاروں کلومیٹر
مزید پڑھیے


سائفر غائب

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
کہنے کو بہت کچھ‘ مگر سنتا کون ۔ جس ملک کے وزیر اعظم آفس کی آڈیو ریکارڈنگ سوشل ویب پر فروخت کے لئے پیش کی جائے ،وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔اس ملک اور معاشرے کا اللہ حافظ، جہاں پر شعبدہ بازمعزز اور نجیب خوار و زبوں۔ آڈیو لیکس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی اخلاقی پوزیشن خراب ہوئی‘ وہی پر عمران خاں کے سائفر کا بھی جنازہ نکلا۔اب تو سائفر غائب ہی ہو گیا،کہانی ختم : نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری عمران خاںلاکھ شور مچائیں،جلسے کریں یاجلوسوں میں کاغذ لہرائیں۔
مزید پڑھیے


وبائی امراض

اتوار 18  ستمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
صحت ہماری زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہے لیکن اس کا احساس تب ہوتا ہے ،جب ہم اسے کھو دیتے ہیں۔ صحت زندگی کی سب سے بڑی دولت، صحت مند زندگی گزارنا ،دنیا کی سب سے بڑی دولت کمانے کے مترادف ۔ آج لوگ پیسہ کمانے کے سلسلے میں اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے لیکن اگر انسان کے پاس صحت ہی نہ ہو تو پوری دنیا کی دولت بھی اس کے لئے بیکار ۔ سمجھدار لوگ سب سے پہلے اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جب ان کا جسم ان کا ساتھ
مزید پڑھیے



شیخ ہجویرؒ

اتوار 11  ستمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
شیخ ہجویر ؒ کا قول ہے : سارے ملک کا بگاڑ تین گروہوں کے بگڑنے پر ہے ۔حکمران جب بے علم ہوں ،عالم جب بے عمل ہوں اور فقراء جب بے توکل ہوں۔ شیخِ ہجویر علی بن عثمان ہجویری ؒ کے 979 عرس کی تقریبات کا دائرہ دس دن تک پھیل چکا۔سہہ روزہ کانفرنس عرس کا جزو لاینفک بن چکا،ہزار برس قبل شیخ ہجویر ؒ کو ان کے استاد نے غزنی سے لاہور روانہ ہونے کا حکم دیا۔ حیرت سے انہوں نے کہا: آپ کے ایک شاگردِ رشید اس علاقے میں قیام فرما ہیں۔ استاد نے اپنا حکم دہرایا توشاگردکے
مزید پڑھیے


وقت کا فیصلہ

اتوار 04  ستمبر 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
پتھر اور مردہ دلوں پر سیلاب کا کیا اثر ہو گا؟یاد رکھیے ! جو فیصلے بروقت نہیں کئے جاتے، وقت ان کا فیصلہ خود کرتا ہے اور وقت کا فیصلہ بے رحم ہوتا ہے۔دو چار دن کی بات نہیں،پون صدی کا قصہ ہے۔اگر پیچھے مڑ کر دیکھیں،تو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں۔سوائے ایٹم بم اور موٹروے کے۔ہمسائیوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ایک عبقری شخصیت تھی۔موت نے آپ کو مہلت نہ دی۔اس کے بعد کوڑا کرکٹ۔ہر کسی نے ملک کو لوٹا۔یہاں تک کہ سیلاب اور زلزلہ متاثرین
مزید پڑھیے


اوورسیز پاکستانیو ،دھرتی ماں کی پکار سنو!

اتوار 28  اگست 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
عظیم دانشور نے کہا تھا :مشکل سے مشکل حالات میں بھی دن24 گھنٹے کا ہی ہوتا ہے۔ وقت ٹھہرتا نہیں، گزر جاتا ہے۔لہذا یہ وقت بھی گزر جائے گا ۔اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ۔سیاسی حالات ایک طرف،سیلاب نے 61سالہ ریکارڈ توڑ دیئے۔قوم کا خون پسینہ لوٹنے والے سیاستدان اور حکمران بے حسی کی تصویر بنے بیٹھے ۔مشکل وقت گزر جائے گا،مگر بے ضمیر،مفاد پرست ،نیک و بد میں لکیر کھینچی جائے گی ۔واضح لکیر۔یہ 1980ء نہیں ،2022 ہے ۔جدید ٹیکنالوجی ماضی مٹنے نہیں دیتی ۔سوشل میڈیاایک برس قبل کی یاد سامنے لے آتا ہے ۔ سیلاب میں
مزید پڑھیے


دیار غیر کی خوشیاں

اتوار 21  اگست 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
افلاطون نے کہا تھا: ایک گھنٹے کے کھیل میں آپ کسی شخص کے بارے میں ایک سال کی گفتگو سے زیادہ جان سکتے ہیں۔دیار غیر میں رہنے والے ،خوشی اور غمی میں اپنوں سے دور ہوتے ہیں ۔ہمیں ان کے یورو ،ڈالر ،دینار اور درہم اچھے لگتے ہیں ۔مگر وہ کس حال میں ہیں ،اس کی خبر نہیں ہوتی ۔ملک خداداد کے لیے تو اوورسیز پاکستانی بڑا سرمایہ ہیں ۔مجھے باقی افراد کا تو علم نہیں لیکن میرے گائوں کدھر شریف کے اوورسیز دل وجاں سے اپنے گائوں کی خدمت میں مگن ہیں ۔آج مجھے صرف ان کی خوشیوں میں
مزید پڑھیے


کیا یہ وہی پاکستان ہے ؟

اتوار 14  اگست 2022ء
امتیاز احمد تارڑ
عظیم شاعر علامہ محمد اقبالؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے جو ملک بنایا تھا۔یہ ملک وہ تو نہیں ۔صرف نام وہ ہے ۔باقی جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے ۔ملک کی موجودہ حالت دیکھ کر ہر محب وطن خون کے آنسو روتا ہے ۔سیاستدان ملک و قوم نہیں اپنے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں۔سیاستدانوں کی آپسی لڑائی نے پہلے ملک کو دولخت کیا ۔اب باقی ماندہ کے درپے ہیں ۔ اے قائد! ہم شرمندہ ہیں۔آپ کے ملک پر چند خاندانوں، جاگیرداروں اوراقتدار کے رسیہ لوگوں نے قبضہ جما رکھا
مزید پڑھیے








اہم خبریں