Common frontend top

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک


آئیں ترازُو کے پلڑے برابر کریں!


امیر مینائی، داغ اور حالی کے ہم عصر شعرا میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انیسویں صدی کا نصف آخر اِن تینوں ہستیوں کے کلام اور ذکر سے مہک اٹھتا ہے۔ یہ وہی امیر مینائی ہیںجن کا دلبریاں کرتا یہ شعر تو تمام اہلِ نظر کی زبان پر اور ہر اہلِ دل کے ایمان کے اوپر والے خانے میں رکھا ہے: خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے ہماری ایک فیس بک فرینڈ نے موجودہ حالات کے تناظر میںانھی امیر مینائی کا ایک شعر احباب کے ساتھ سانجھا کیا ہے،جس میںموجودہ حکومت کے
منگل 21 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

سَیر پہلی درویشنی کی!

اتوار 12 مارچ 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
گھر میں شوہر ، اہلیہ اور ساس بھی موجود ہے کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے ! میری پیاری، نیاری، کراری، دکھوں کی ماری، آدھی یا ساری بہنو سنو! جیسے چاہو خیالات کے تانے بانے بُنو پر میری ہمت اور بہادری کے واقعات پہ سر دُھنو۔ مَیںاپنا حال بتاتی ہوں، عاشقوں کو تڑپاتی ہوں، حاسدوں کو ہنساتی ہوں، خود روتی اور سب کو رُلاتی ہوں ، غرض یہ کہ اپنا قصہ خود ہی سناتی ہوں۔ پچھلی صدی کے سہانے سالوں میں ، فدویہ نے ایک عجیب و غریب (غریب کم عجیب زیادہ) گھرانے میںآنکھ کیا کھولی کہ زمانے کی
مزید پڑھیے


چوراسی سال کا تارڑ

اتوار 05 مارچ 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
اس عنوان کا یہ مطلب نہیں کہ ان کا تعلق شام چوراسی گھرانے سے ہے۔ ان کی نسبت تو صبح چوراسی کے اس خاندان سے ہے، جس کا ستارہ آسمانِ ادب پہ کئی دہائیوں تک پوری آب و تاب سے چمکاتا رہے گا۔ ندا فاضلی کا نہایت خوب صورت شعر ہے کہ: ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا لیکن آپس کی بات ہے کہ اس شعر کی نزاکت، لطافت اور تاثیر کو پوری طرح محسوس کرنے کے باوجود ہمیں اس کے مفہوم و معانی سے اتفاق نہیں ہے کیونکہ اسی دنیا میں نصف
مزید پڑھیے


پَونے تئیس کروڑ گونگے!

اتوار 26 فروری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پنجاب میں اُردو اور پنجابی، سندھ میں سندھی اور اُردو، بلوچستان میں بلوچی اور اُردو، کے پی کے میں پشتو اور اُرود ہماری مادری زبانیں ہیں۔ اکیس فروری مادری زبانوں کا دن تھا۔پوری دنیا اپنی اپنی مادری زبانوں کے واری صدقے جا رہی تھی لیکن ہم نے دنیا بھر کی سات ہزار زبانوں میں نمایاں حیثیت اور ادب کا پُر وقار ذخیرہ رکھنے والی زبانوں کے مالک ہوتے ہوئے بھی اِن کی توقیر بحال کرنے کا یہ دن سیاسی کھمبا نوچی اور لمبی لمبی زبانوں سے جلے کٹے بیان دینے میں گزار
مزید پڑھیے


اُردو شاعری کی آنکھیں

اتوار 19 فروری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
آنکھیں، انسانی وجود میں بہت نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ انسان کا سب سے پہلا تعارف ہوتی ہیں۔ یہ انسان کے باطن میں چھپی دہشت، وحشت کا بھی پتہ دیتی ہیں اور اُس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں انسان پر کی جانے والی نوازشوں اور اس کی ترغیب کے لیے بار بار اچھی آنکھوں والی حوروں کا ذکر کیا ہے۔ سورہ البلد میں ارشاد ہے: کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں؟ اسی طرح سورہ واقعہ میںنیک
مزید پڑھیے



اُردو ادب کے نزاکت علی خاں

پیر 13 فروری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
صدیوں سے غزلوں کی چھتر چھاؤں میں پروان چڑھنے والے مشاعروں میں اپنی سدا بہار اور طول طویل نظموں سے تھرتھلی مچا دینے اور صحیح معنوں میںمشاعرہ لُوٹ لینے، عرصۂ دراز سے مقبولیت کے سنگھاسن پہ بیٹھا ہمارا یہ شاعر،ایک زمانے میں سڑکوں سے ٹریفک غائب کر دینے والا ڈراما نگار، محفل کو پل بھر میں زعفرانِ زار بنا دینے والا لطیفہ باز، لطیفہ ساز، دوستوں کا دوست، خُردوں کو بڑھ کے گلے لگانے والا خندہ جبیں، جو نصف صدی تک ادب کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا رہا، زندگی اور زندہ دلی جس کی بلائیں لیتی رہی،
مزید پڑھیے


تاریخ سے لپٹی چند کتابیں

اتوار 05 فروری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
کہا جاتا ہے کہ تاریخ زمانوں کا علم ہے، جغرافیہ زمینوں کی سرگزشت ہے اور ادب ذہینوں کی کار گزاری۔ یہی وجہ ہے کہ جو ادب تاریخ اور جغرافیہ کا دودھ پی کے جوان ہو وہ کئی آتشہ ہوتا ہے۔ ہم وہ بد قسمت قوم ہیں کہ گزشتہ پَون صدی میں جس کی تاریخ اور جغرافیہ مسلسل زلزلاتی کیفیت میں ہے۔ ہم پرائمری سکول میں ہوتے تھے تو ہماری نصابی کتب میں آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی نواب سلیم اللہ، قرار دادِ لاہور پیش کرنے والے اے کے فضل الحق، برطانوی سامراج کے خلاف مزاحمتی جدوجہد کے پہلے مردِ
مزید پڑھیے


چند تعلیمی لطیفے

اتوار 29 جنوری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
گزشتہ صدی، نوے کی دھائی میںنجم نعمانی گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے، جو تمام عمر ’تاجدارِ حرم‘ والی نعت کے اصل خالق ہونے کے دعوے دار رہے۔ یہ وہی سکول ہے، جہاں کسی زمانے میں احمد ندیم قاسمی طالب علم اور ن م راشد کے والد فضل الٰہی چوہان ہیڈ ماسٹر ہوا کرتے تھے۔ قاسمی صاحب بتایا کرتے تھے کہ ان دنوں ن م راشد فارغ التحصیل تھے اور جب کبھی والد صاحب سے ملنے شیخوپورہ آیا کرتے، اعزازی طور پر کچھ کلاسز بھی پڑھایا کرتے۔ بات نجم نعمانی کی ہو رہی تھی، انھی دنوں تنخواہوں کا نظام
مزید پڑھیے


جعفر زٹلّی: اُردو مزاح اور صحافت کا ابتدائی دریچہ

اتوار 22 جنوری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
محمد جعفر، جس نے زٹلّی جیسا مضحکہ خیز تخلص اختیار کیا۔ اسی رعایت سے اپنے دیوان کا نام ’’زٹل نامہ‘‘ رکھا۔ زٹل، جس کے معنی جھوٹ، لغویات، پھکڑ وغیرہ کے ہیں۔ شاید اسی بنا پر اسے محض ہجو گو اور فحش نگار سمجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ حالانکہ وہ نہ صرف نظم و نثر دونوںمیں اُردو کا پہلا باقاعدہ صحافی اور مزاح نگار تھا بلکہ اگر اس کے کلام سے پوچ گوئی کو الگ بھی کر دیا جائے تو نہ صرف طنز و مزاح اور ضرب الامثال کی بہتر مثالیں تلاش کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر:
مزید پڑھیے


کوئی ہے؟؟؟؟

اتوار 15 جنوری 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
کچھ عرصہ قبل معروف افسانہ نگار جمیل احمد عدیل کے مجموعے ’’بے خواب جزیروں کا سفر‘‘ میں ’’مزید تفتیش‘‘ عنوان کا ایک عجیب و غریب افسانہ نظر سے گزرا تھا۔ موضوع بڑا انوکھا اور گھمبیر تھا۔ کسی علاقے کی پولیس کو اطلاع ملتی ہے کہ شہر کے پوش علاقے کے ایک ڈرائنگ روم سے کوئی لاوارث لاش ملی ہے، جس کی وجہ سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ پولیس کی ابتدائی چھان بین لوگوں کو مزید دہشت زدہ کر دیتی ہے، جب انھیں پتہ چلتا ہے کہ اس مردہ جسم کے تمام اعضا الگ الگ ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں