Common frontend top

رعایت اللہ فاروقی


’’خان صاحب ! وقت بہت کم ہے‘‘


پچھلے آٹھ سال میں پہلی بار عمران خان کے لئے ہمدردی محسوس کر رہا ہوں۔ اس ہمدردی کا یہ مطلب نہیں کہ میں خدا نخواستہ ان کی جماعت کو ووٹ دینے کے بارے میں سوچنے لگا ہوں ۔ ووٹ توا نہیں نہیں دیا جاسکتا کیونکہ جس طرح کسی پل کی تعمیر کے لئے ڈاکٹر اور کسی مریض کے آپریشن کے لئے انجینئر کو ذمہ داری نہیں سونپی جا سکتی بالکل اسی طرح کسی کھلاڑی کو وزارت عظمیٰ بھی سپرد نہیں کی جاسکتی۔ کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی عمران خان کو ہاکی پکڑا کر کسی ہاکی میچ میںاتارنا جتنی بڑی حماقت
منگل 19 جون 2018ء مزید پڑھیے

’’تعریف خالص نہ تنقید خالص‘‘

هفته 16 جون 2018ء
رعایت اللہ فاروقی

نواز لیگ کی حکومت اپنی مدت مکمل کرکے جا چکی اور ملک پر اس نگراں حکومت کی عملداری ہے جس نے انتخابات کرا کر اقتدار ان کے سپرد کرنا ہے جنہیں اس بار چنا جائے گا۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ چنے گا کون ؟ عوام یا کوئی اور ؟۔ ہر چند کہ نگراں وزیر اعظم کا بیان آیا ہے کہ ’’انتخابات صاف و شفاف‘‘ ہوں گے مگر جس نے کسی مستور ایمپائر کے اشارے پر عمران خان کا مچایا چار سالہ ہنگامہ اور پھر بالخصوص پچھلے ایک ڈیڑھ سال کی وہ سرگرمیاں دیکھ رکھی ہوں جنہیں پراسرار بھی نہیں
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی سیاست

منگل 12 جون 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
لیجئے پی ٹی آئی کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری ہوگئی۔ ایسے ایسے نوجوان اس فہرست کا حصہ ہیں کہ سبحان اللہ ! بات 70 سے 80 برس کے مابین والے ’’نوجوانوں‘‘ تک رہتی تو کیا کم تھا، لطف تو یہ ہے کہ بعض ان میں سے ’’نوخیز لڑکے‘‘ بھی ہیں۔ مثلاً مظفر گڑھ سے 80 سالہ غلام مصطفیٰ کھر، نارووال سے 81 سالہ نعمت علی جاوید اور شیخوپورہ سے 82 سالہ راحت امان اللہ جیسے نوخیز امیدواروں کے نام دیکھ کر ہمیں تو یقین ہوچلا کہ خان صاحب نے سوچا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کو ’’نوجوان قیادت‘‘ سے رونق
مزید پڑھیے


’’ذاتی گناہ اور سیاسی گناہ‘‘

هفته 09 جون 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
’’آپ نون لیگ کے زبردست حامی ہیں نا ؟‘‘ ’’زبردست کا تو نہیں پتہ البتہ شہباز شریف کی 2008ء سے 2013ء کے مابین کی کارکردگی دیکھ کر نون لیگ کا حامی ہوا تھا اور 2013ء میں پہلی بار نون لیگ کو ووٹ دیا تھا اور اس بار نواز شریف کی کار کردگی کی بنیاد پر پھر اسی جماعت کو ووٹ دینے کا ارادہ ہے‘‘ ’’اور آپ کتابوں کے بھی بہت شوقین ہیں ؟‘‘ ’’یہ تو طے ہے کہ آپ مجھے دھکیل کسی بند گلی کی طرف رہے ہیں لیکن حیران ہوں کہ کتاب کا شوق بھی فرد جرم کیسے شامل ہورہا ہے ؟‘‘ ’’جو
مزید پڑھیے


’’مذہب، نیشنلزم اور فخر‘‘

منگل 05 جون 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
’’میں پختون نیشنلسٹ ہوں اور مجھے اپنے پختون ہونے پر فخر ہے، کیا یہ بات درست ہے کہ آپ پختون ہیں ؟‘‘ ’’جی ہاں ! اگرچہ میرے پختون ہونے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں لیکن میں ہوں پختون ہی‘‘ ’’میرا کوئی ہاتھ نہیں کا کیا مطلب ؟‘‘ ’’مطلب یہ کہ نہ تو میں کسی ذاتی جد و جہد کے نتیجے میں پختون پیدا ہوا ہوں اور نہ ہی میں نے مقابلے کا کوئی امتحان دے کر پختون ہونا کوالیفائی کیا ہے، بلکہ یہ محض ایک واقعہ ہے کہ میں پختون قوم سے تعلق رکھتا ہوں لہٰذا کسی قوم پرست پختون کی طرح میں
مزید پڑھیے



’’عظمت کا دور‘‘

هفته 02 جون 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
نواز شریف کے نحوست کے دور کے بعد پیش خدمت ہے عمران خان کا ’’عظمت کا دور‘‘ ویسے تو یہ دور 1952ء میں خانِ خاناں حضرت قبلہ عمران خان دام دھرنہ کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہوگیا تھا مگر آفیشلی یہ 3 جون 1971ء سے شمار ہوتا ہے جب قبلہ خان صاحب کا کرکٹ کیریئر شروع ہوا۔ کہتے ہیں ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کے باوجود جب وہ یہ فیصلہ نہیں کرپارہے تھے کہ انہیں بیٹسمین ہونا چاہئے یا باؤلر اور اسی کشمکش میں دو چار سال بھی گزر گئے تو انہی دنوں ایک شام انہیں قذافی سٹیڈیم کے باہر
مزید پڑھیے


’’نحوست کا دور‘‘

منگل 29 مئی 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
کوئی انیس برس ادھر کی بات ہے کہ ملک پر دوسری نواز حکومت کے منحوس سائے کی چادر تنی ہوئی تھی۔ اینکرز تو اس زمانے میں ہوا نہیں کرتے تھے، بس کالم نگاروں کی دعائیں کام آئیں اور یہ منحوس دور ختم ہوا۔ نحوست کا نوازی دور ختم ہوتے ہی برکتوں اور رحمتوں کا ایسا دور آیا کہ شہادت کی موت گلی گلی بٹنے لگی۔ بچے، بوڑھے ، جوان اور مرد و زن کی تفریق کے بغیر شہادت کی فخریہ موت سب کے نصیب میں آتی گئی۔ چونکہ شہدا کی تعداد بہت زیادہ رہتی اس لئے ہر شہید کے لواحقین
مزید پڑھیے


’’غذا کی مقدار‘‘

هفته 26 مئی 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
انسانی فطرت بھی عجیب ہی ہے۔ کہنے کو اس کے نزدیک اس کی صحت ہی اس کا سب سے بیش قیمت اثاثہ ہے لیکن دھیان یہ ان آلات کا زیادہ رکھتا ہے جو اس نے اپنی مختلف ضرورتوں کے لئے خرید رکھے ہیں۔ ان آلات میں چونکہ اس کی گاڑی کو امتیازی حیثیت حاصل ہے سو چلئے گاڑی کو سامنے رکھ کر ہی بات بڑھاتے ہیں۔ جب یہ گاڑی کے لئے ڈرائیور رکھتا ہے تو اسے اس بات کی خصوصی تاکید کرتا ہے کہ اس کا تیل پانی روز چیک کرنا ہوگا۔ تیل پانی چیک کرنے کا مطلب یہ کہ
مزید پڑھیے


’’صدقے کا مہینہ اور صدقہ غائب‘‘

منگل 22 مئی 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
رمضان کے اس مہینے کا آغاز ہوچکا جس میں روزے اور تلاوت کے بعد صدقہ تیسری بڑی عبادت ہے۔ اور ستم دیکھئے کہ اس ماہ ہمارے چہروں سے وہ تبسم ہی بالکل غائب ہوجاتا ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے صدقہ ہی قرار دیا ہے۔ مسلمان کے پاس اس ماہ دینے کے لئے روپیہ پیسہ تو ہوتا ہے مگر تبسم بانٹنے کو نہیں رہتا۔ ایسا نہیں کہ یہ تبسم خرچ ہوکر ناپید ہوجاتا ہے بلکہ وہ دیگر اشیاء کی طرح اس کی بھی جیسے ذخیرہ اندوزہ ہی کر لیتا ہے۔ اس ماہ آپ جسے بھی دیکھئے چہرے پر یا تو
مزید پڑھیے


معیار کیا ہے ؟

منگل 15 مئی 2018ء
رعایت اللہ فاروقی
حب الوطنی اور غداری والا چورن میں بھی بیچنا چاہتا ہوں مگر بدقسمتی دیکھئے کہ اس کی ریسیپی سمجھ نہیں آرہی کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ اگرتلہ سازش کیس سے پاکستان کے دو لخت ہونے کی بنیاد رکھنے والا ایوب خان اور ملٹری آپریشن کے ذریعے اس سانحے کو حتمی مرحلے تک پہنچانے والا یحییٰ خان تو محب وطن رہتا ہے لیکن ایک غلط منسوب بیان ’’ادھر ہم ادھر تم‘‘ کی بنیاد پر ذوالفقار علی بھٹو غدار ہوجاتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوتی ہے تو اچانک انہیں ’’سکیورٹی رسک‘‘
مزید پڑھیے








اہم خبریں