Common frontend top

شیراز خان


’’شرابی کی زندگی‘‘


پاکستان اور اسلامی ممالک میں شراب کا نشہ کرنے والوں کو نہ صرف بْرا سمجھا جاتا تھا بلکہ شرابی سے میل جول، تعلقات اور لین دین کو بھی نفرت اور حقارت کی ِنگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر اب پاکستان اور بعض اسلامی ممالک کی اشرافیہ اور ایلیٹ کلاس شراب پینے والے کو پروگرسیو اور ترقی پسند ماڈرن سمجھتی ہے۔ پہلے پہل یہ شغل سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا ہوتا تھا پھر اس میں اداکار، فن کار بھی شامل ہو گئے۔ اب ہمارے معاشرے میں بھی شراب کلچر عام ہے اور جو لوگ شراب کا نشہ کرتے ہیں وہ شراب نہ
پیر 24 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

سوشل میڈیا کا استعمال

جمعرات 20 اکتوبر 2022ء
شیراز خان
سوشل میڈیا کے انقلاب نے ساری دنیا کو ایک دوسرے سے تو ہاہم بہت قریب کر دیا ہے لیکن سوشل میڈیا کے جہاں بہت سارے فائدے ہیں وہاں بہت زیادہ نقصانات بھی ہورہے ہیں۔آج مختصر طور پر سوشل میڈیا کے چند فوائد اور نقصانات کا احاطہ کریں گے اور یہ کہ پاکستان میں ہم کس طرح سوشل میڈیا کے استعمال کو ملک وقوم کے بہترین مفادات کو دوسروں کی رہنمائی، تعلیم، مدد اور باہم بھائی چارگی کے فروغ کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔سوشل میڈیا باہم رابطے کا ایک اتنا تیز ترین ذریعہ ہے کہ اب کوئی چیز اس سے
مزید پڑھیے


لندن کی سیاست اور صحافت

بدھ 12 اکتوبر 2022ء
شیراز خان
بنیادی بات یہ ہے کہ جب تک رزق حلال کماتے،کھاتے اور کھلاتے رہیں گے آپ حق وسچ کی بات کرتے رہیں گے اور تھوڑی سی اس عارضی دنیا اور زندگی میں کامیابی بھی حاصل ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی شامل حال رہے گئی۔ جب یہ سب کچھ چھوڑ دیں گے تو آپ کی دنیا اور آخرت نہ صرف خراب اور برباد ہوگئی بلکہ آپ کی نسلیں بھی برباد ہو جائیں گئیں۔ حرام کھانے والی اولاد آپ کے لئے درد سر بھی بنے گئی اور معاشرے میں بگاڑ بھی پیدا کرے گئی اگر آپ حلال کھانا چھوڑ دیں گے
مزید پڑھیے


سیلاب زدگان کی امداد اور جیب کْترے!!

منگل 13  ستمبر 2022ء
شیراز خان
وطن عزیز میں سیلاب نے جو بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور غریب لوگوں کا جس طرح جانی و مالی جو نقصان ہوا ہے اس پر ہر درد دل رکھنے والے انسان کو رونا آتا ہے۔ سیلاب سے تباہی کے مناظر دیکھنے کے بعد اپنے ملک کا انفراسٹرکچر دیکھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوتا ہے کہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں جس کی اتنی خستہ حالت ہے کہ ہمارے پاس ان آفات سے نمٹنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے لئے بیرونی ممالک سے انسان دوست ملکوں،حکومتوں،سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے فراخدلانہ
مزید پڑھیے


’’ بلوچستان سے ملنے والا مراسلہ اور شہادتیں‘‘

هفته 06  اگست 2022ء
شیراز خان
ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے محافظوں اور پاسبانِ وطن کی شہادتیں ہوئی ہیں جس سے ملک کے طول و عرض اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی غم سے نڈھال ہیں۔سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر میں شہداء میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف،بریگیڈیئر محمد خالد۔میجر پائلٹ سعید احمد،میجر معاون پائلٹ طلحہ منان، اورنائیک مدثر فیاض ہمارے وہ ہیروز ہیں جو اپنی قومی و ملی ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔ شہید مرتے نہیں زندہ ہوتے ہیں ۔ انسانی جذبات و احساسات اپنی جگہ لیکن پاک فوج کے گوشت پوست
مزید پڑھیے



پاکستان کی مسلّح افواج کی قربانیاں

منگل 02  اگست 2022ء
شیراز خان
سیاسی نعرہ بازی یا نعرہ فروشی کے اس موجودہ دور میں اپنے محسنوں کی قربانیوں اور وطن کے لیے لہو دینیوالے وفا پیکروں کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ سرحدوں کی حفاظت ہو یا دہشت گردوں کا اندرونی خلفشار ، سیلاب کی تباہ کاری سے قیامت صغریٰ برپا ہو یا زلزلوں کی آفت یا برف پوش پہاڑوں میں پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو ایمرجنسی میں بچانے کا مشن ہمارے یہ جان نثار جان ہتھیلی پر رکھ کر اس مشن کی تکمیل میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔ میں جب اپنی مسلح افواج کے کردار پر نظر دوڑاتا ہوں تو
مزید پڑھیے


کیا کھویا کیا پایا!!

جمعه 15 جولائی 2022ء
شیراز خان
14 اگست 1947ء سے اب تک ہم غیر جانبداری, ایمان داری اور جراتمندی سے جائزہ لیں تو ہمارے ریکارڈ میں آ گئے بڑھنے اور عالمی برادری میں اپنا مقام بلند کرنے کا کوئی قابلِ فخر کام نظر نہیں آتا۔ جمہوریت مذاق بنکر رہ گئی ہے ۔ سیاست بدنام ہے تو معیشت میں ناکام اخلاقیات زوال پذیر ہے۔جمہوریت کے جذبے کے بْلبْلے سے ہماری ہوا نکل چکی ہے۔ قومی یکجہتی دور دور تک نظر نہیں آ رہی ہے یوں ہم ہماری بیلنس شیٹ میں نفح و نقصان کے گوشوارے میں کوئی بھی فائدے کی
مزید پڑھیے


ہندوستانی عزائم اور پاکستان

پیر 20 جون 2022ء
شیراز خان
بھارت سرکاری طور پر شان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخیوں کی مذموم کوششوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کو ٹیسٹ کررہا ہے وہاں اسلام کی بنیاد پر قائم ہونے والے اپنے پڑوسی ملک پاکستان اور اہل پاکستان کی بے بسی کا بھی فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ بھارت مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ مسلمانوں کو مذہب تبدیل کرنے اور جسمانی تشدد سمیت انکے گھر مسمار کررہا ہے جس کا ایک پورا تاریخی پس منظر ہے۔ لیکن اس کی تفصیلات میں جانے سے پہلے میں
مزید پڑھیے


پاکستان میں کیا ہونے والا ہے

منگل 14 جون 2022ء
شیراز خان
لندن سے پاکستان اور پھر کشمیر کی لائن آف کنٹرول تک کا سفر کرکے تقریباً تین ہفتوں کے بعد واپس برطانیہ پہنچا ہوں اسی لئے کالم لکھنے میں تاخیر ہوئی ہے ایک طرح کی افراتفری ہی رہی ہے۔ مملکت خداداد پاکستان کا کیا حال سْنائوں موجودہ حالات کے پیشِ نظر اس کے مستقبل کی کیا بات لکھوں حالات و واقعات کو دیکھ کر مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں اپنے دوست احباب اور عوام الناس سے ملنے کے بعد جو کچھ لکھنے لگا ہوں اس پر میرا ضمیر سو فیصد مطمئن ہے اگرچہ میں ایک سال کے بعد پاکستان گیا
مزید پڑھیے


حقیقی پاکستان

هفته 30 اپریل 2022ء
شیراز خان
برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ اور جدوجہد کا نتیجہ تخلیق پاکستان تھا جس کے پیچھے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی قربانیاں, محبتیں اور دعائیں شامل تھیں۔ بالٓاخر اتنی قربانیوں اور دعائوں کے نتیجے میں اسلام کی حقیقی تعلیم کے پس منظر میں ایک نظریاتی اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہوا ۔جس کا مطلب و مقصد توحید و رسالت کی عظمت بحال کرنا تھا۔ بدقسمتی سے چونکہ قیام پاکستان کے وقت جو فعال اور مقتدر قوتیں تھیں وہ اسلام کی حقیقی تعلیم سے ناواقف تھیں۔ نتیجتاً عامتہ المسلمین کے جذبات اور ایثار کے نتیجے میں پاکستان تو قائم
مزید پڑھیے








اہم خبریں