Common frontend top

آغرندیم سحر


ڈیجیٹل میڈیا اور نئی نسل


میڈیا کسی بھی ریاست کا اہم ترین ستون ہوتا ہے،ملک میں کب کیسی فضا قائم کرنی ہے یا کس ایشو کو دبانا اور اٹھانا ہے‘میڈیا کے اختیار میں ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میڈیا نے جہاں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ‘وہاں نوجوانوں کی تربیت سازی بھی میڈیا کے رویے سے بہت متاثر ہوئی۔ہمارے ہاں میڈیا کے کئی شیڈز ہیں مگرسوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا بہت طاقت ور فریم ہے۔ دو روز قبل جناح یونیورسٹی فار ویمین کراچی کے میڈیا اسٹڈیز کے ڈیپارٹمنٹ میں اسی موضوع پر ایک ویب نار میں گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم ترین پہلو
پیر 19 جون 2023ء مزید پڑھیے

مصر :خواب اور تعبیر

پیر 12 جون 2023ء
آغرندیم سحر
کسی بھی ملک کے مقابلے میں مصر کی تاریخ سب سے پرانی اور طویل ہے،وہاں کی قدیم عمارتیں اور مختلف ثقافتوں کا تصادم اسے باقی اسلامی ممالک سے نمایاں کرتا ہے۔مصر کی قدیم تہذیب وہاں کی قومی علامت بن چکی ہے جسے بعد میں یونانیوں‘رومیوں اور قدیم عربوں نے اپنے تہذیبی و ثقافتی رنگ میں رنگنے کی کوشش کی ۔مصر جو ایک عرصہ مسیحیت کا بڑا مرکز رہا‘ساتویں صدی عیسوی میں مسلمانوں نے یہاں اپنے قدم جمانا شروع کیے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ مکمل اسلامی ریاست بن گیا اور مسیحی برادری اقلیت میں چلی گئی۔سولہویں تا بیسویں صدی
مزید پڑھیے


تین روزہ جشن ِ جون ایلیاء

پیر 05 جون 2023ء
آغرندیم سحر
عباس تابش موجودہ عہد میں اردو غزل کا انتہائی اہم نا م ہے۔ظفر اقبال کے بعد جس شاعر کے ہاں ہمیں بے تحاشا شعری تجربات نظر آتے ہیں اور جس کے تخلیقی وفور نے ایک نسل کو متاثر کیا‘وہ عباس تابش ہیں۔آپ میری بات کی تصدیق کے لیے ان کا شعری کلیات ’’عشق آباد‘‘پڑھیں‘آپ حیران ہو جائیں گے کہ عباس تابش نے اردو غزل کو نہ صرف نئے استعاروں سے نوازا بلکہ کلاسیکی استعاروں کو بھی نیا اسلوب اور جہانِ معنی عطا کیا۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں سے اردو غزل اور مشاعروں پر عباس رابش کا راج ہے‘اس
مزید پڑھیے


9 مئی کے سانحہ اور انصاف کا تقاضہ!!

پیر 29 مئی 2023ء
آغرندیم سحر
پاکستان تحریک انصاف کے ستر سے زائد اہم رہنمائوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں‘کچھ نے عمران خان سے اعلانِ لا تعلقی کے ساتھ نم آنکھوں سے سیاست کو بھی خیر باد کہہ دیا۔کسی نے خرابی صحت کی کہانی سنائی تو کسی نے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کا رونا رویا‘کچھ سیاسی خانہ بدوشوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں عمران خان کو سارے مسائل کی جڑ قرار دیا اورتحریک انصاف سے کنارہ کر لیا۔اسد عمر‘علی زیدی‘شیریں مزاری اور عمران اسماعیل کی بیوفائی عمران خان کو افسردہ کر گئی اور یہ افسردگی اس وجہ سے بھی ہے کہ تحریک انصاف کو کرش کرنے
مزید پڑھیے


ہنگامے اور تحریک انصاف

پیر 22 مئی 2023ء
آغرندیم سحر
9مئی جناح ہائوس لاہور میں شرپسندوں نے جو کچھ کیا‘اس کی شدید مذمت کرنی چاہیے‘فوجی تنصیبات و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت بھی قبول نہیں‘اس حادثے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاناہوگا تاکہ آئندہ کوئی ایسا قبیح عمل نہ کر سکے۔وہ ادارے جو اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘ انھیں چاہیے کہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی روایت کو آگے بڑھائیں۔ بدقسمتی سے پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا سیاسی جماعتوں نے انتقامی کاروائی کی۔تحریک انصاف تھی یا اب مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں،ان سب
مزید پڑھیے



عمران خان کی گرفتاری اور پاکستانی عوام!!

پیر 15 مئی 2023ء
آغرندیم سحر
گزشتہ ایک ہفتہ پاکستانی سیاست میں بہت اہم اور پریشان کن رہا۔پل پل بدلتی صورت حال نے ہم سب کو عجیب و غریب درد سے دوچار کیے رکھا۔ایک طرف سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور گرفتاری بھی ایسی جس کی پاکستانی سیاست میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ایک ایسا انسان جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا دفاع کیا ہو اور ہمیشہ کرپشن فری پاکستان کا خواب دیکھا ہو‘اس پر کرپشن کا الزام لگانا اور اسے احاطہ عدالت سے ایسے پکڑنا جیسے خدانخواستہ وہ کلبھوشن یادیو سے بڑا دہشت گرد ہے‘۔پھر جس رقم کی بات کی جا رہی ہے‘اس
مزید پڑھیے


ظفر اقبال،فیصل عجمی اور آثار ایوارڈ!

پیر 08 مئی 2023ء
آغرندیم سحر
فیصل عجمی ۷ اپریل ۱۹۵۴ء کو ملتان میں پیدا ہوئے‘انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کی اور ایک طویل عرصے سے ذاتی کاروبار کے سلسلے میں تھائی لینڈ میں مقیم ہیں۔فیصل عجمی نظم و غزل کے بہترین شاعر اور اردو کے اہم ترین جریدے ’’آثار‘‘کے مدیر اعلیٰ ہیں۔آپ کی تصانیف میں ’’شام‘‘، ’’مراسم‘‘، ’’خواب‘‘، ’’سمندر‘‘ ’’سونامی‘‘ اور ’’درویش‘‘شامل ہی۔حال ہی میں آپ کا شعری کلیات بھی ’’سخن آباد‘‘کے نام سے آثار اکادمی سے شائع ہوا۔۱۹۹۸ء میں فیصل عجمی نے ایک بین الاقوامی معیار کے ادبی جریدے ’’آثار‘‘کا اجراء کیا تھا جس کی مدیر شاعرہ ایڈیٹر اور مترجم ثمینہ راجہ
مزید پڑھیے


یکم مئی کو بھی مزدوروں نے مزدوری کی!!

پیر 01 مئی 2023ء
آغرندیم سحر
یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے‘پوری دنیا میں ہر سال یہ دن امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کو یاد کرتے ہوئے منایا جاتا ہے۔شکاگو کے محنت کشوں اور مزدوروں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جان کی بھی پروا نہ کی‘ہر طرح کی بربریت اور ظلم و ستم برداشت کیا مگر اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹے۔یہ دن دنیا بھر کے ان مزدوروں کے نام جنھوں نے اپنے حق کے لیے صدائے احتجاج بلند کی اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ آزادی اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں
مزید پڑھیے


عید الفطر اور سیاسی گہما گہمی

جمعرات 27 اپریل 2023ء
آغرندیم سحر
عید کی چھٹیاں گائوں میں گزارتا ہوں‘اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کا لطف ہی اور ہے ‘گائوں کی صاف شفاف فضا اور زندہ دل لوگوں کے ساتھ وقت بتانا کسی بھی نعمت سے کم نہیں۔عید کے لیے گائوں پہنچا تو افطاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا‘رمضان ختم ہوا تو عید کی دعوتیں شروع ہو گئیں اوریوں ایک مختصر وقفے کے بعد کالم بھیج رہا ہوں۔عید کے دوران بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر رہی‘ایک طرف پی ڈی ایم مذاکرات کی حمایت کر رہی تھی اور دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اس بات پر بضد
مزید پڑھیے


غریب کا پاکستان کہاں ہے؟

منگل 18 اپریل 2023ء
آغرندیم سحر
پاکستان کے موجودہ حالات اس قدر تکلیف دہ اور قابلِ رحم ہو چکے ہیں کہ کالم لکھتے وقت یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کس موضوع پر بات کی جائے اور کسے نظر انداز کیا جائے۔ایک طرف عدلیہ اور پارلیمان کی محاذ آرائی اور دوسری جانب زمان پارک جوملکی و غیر ملکی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے‘توہین ِ عدالت کا مرتکب کون اور حقیقی غدار کون ‘یہ فیصلہ کرنا بھی مشکل نہیں رہا۔آئین بنانے والے آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیںمگر کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں‘عدلیہ پر دن دیہاڑے شب خون مارا جا رہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں