Common frontend top

ملتان


کوروناکے مزید 59مریض جاں بحق ، 2775 نئے کیس رپورٹ: پاکستان متاثرین کے لحاظ سے 12ہویں نمبر پر آگیا

هفته 27 جون 2020ء

لاہور ، ملتان ، اسلام آباد، کراچی ،کوئٹہ ، واشنگٹن (جنرل رپورٹر، کرائم رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ،لیڈی رپورٹر ،نمائندگان، 92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 59افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2775 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید59 مریض جاں بحق ہوئے ،اموات کی مجموعی تعداد3962ہوگئی جبکہ 2775 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، متاثرین کی تعداد195745ہو گئی ۔ 84168مریض صحتیاب ہوچکے ۔سندھ میں سب سے زیادہ 75168 ،پنجاب 71987،خیبرپختونخوا 24303 ،بلوچستان9946، اسلام آباد 11981 ،گلگت بلتستان1397 جبکہ آزاد کشمیر میں
مزید پڑھیے


کورونا کے وار تیز: ایک دن میں ریکارڈ 153اموات، 6604 نئے کیس: دنیا بھر میں متاثرین ساڑھے 88لاکھ سے متجاوز

اتوار 21 جون 2020ء
لاہور،ملتان ،اسلام آباد، کراچی ، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر ، سپیشل رپورٹر، نمائندگان، 92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 153افراد جاں بحق جبکہ 6604 نئے کیس سامنے آگئے ۔پاکستان کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں تیرہویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید153 افراد جاں بحق ہوگئے ، اموات کی مجموعی تعداد 3382 ہوگئی۔ 6604نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیس171,666 ہو گئے ۔ پنجاب64216، سندھ 65163، خیبر پختونخوا 20790، بلوچستان 9162، گلگت بلتستان 1253،
مزید پڑھیے


اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑادیں:عثمان بزدار، قصور میں بچے کے قتل کا نوٹس

بدھ 17 جون 2020ء
لاہور،ملتان (خصوصی نمائندہ،سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود حکومت پنجاب نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے اوریہ اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔معیشت چلے گی تو روزگار ملے گا اور ٹیکس زیادہ جمع ہوگا۔اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کرکے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام کیا اوربجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرکے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح اعداد و شمار کی جادوگری نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان
مزید پڑھیے


کورونا کے مزید 81مریض جاں بحق ، ریکارڈ 6825 نئے کیس: دنیا بھر میں متاثرین ساڑھے 79لاکھ

پیر 15 جون 2020ء

لاہور ،ملتان،اسلام آباد ،پشاور،کراچی ، واشنگٹن ( جنرل رپورٹر ،سپیشل رپورٹر،کلچرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر ،خصوصی نیوز رپورٹر،خبرنگار، نمائندگان ،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 81افراد چل بسے جبکہ ایک دن میں ریکارڈ6825نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کے متاثرہ مزید 81 مریض چل بسے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2632 ہوگئی۔ ایک دن میں سب سے زیادہ 6825 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،اس طرح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہوگئی۔ پنجاب 52601 ، سندھ 51518، خیبر
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید88 اموات: یوسف گیلانی، شاہد آفریدی بھی متاثر، ایک روز میں ریکارڈ 9809افراد صحتیاب

اتوار 14 جون 2020ء
لاہور،ملتان ، اسلام آباد،کراچی (جنرل رپورٹر،کر ائم ر پو رٹر،سپورٹس رپورٹر ، سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر ، خبر نگار ،92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6472کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 88افراد جان کی بازی ہار گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد132405ہو گئی جبکہ اموات2551ہو گئیں۔ ایکٹو مریضوں کی تعداد 79 ہزار 798 ہے ۔ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض 50087ہیں۔ سندھ 49256، خیبرپختونخوا 16415، بلوچستان 7866، اسلام آباد7163، آزادکشمیر 574اور گلگت بلتستان میں 1044کیس رپورٹ ہوچکے ۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 938
مزید پڑھیے



بجٹ میں غریب پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فنکشنل ہوگا: عثمان بزدار

اتوار 14 جون 2020ء
لاہور،ملتان (خصوصی نمائندہ،سٹاف رپورٹر، صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فنکشنل ہوگا۔پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔کئی برس تک انہیں کھوکھلے نعروں کے ذریعے بہلایا گیا۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق واپس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری
مزید پڑھیے


دفاعی اخراجات نہیں بڑھائے، کورونا کیساتھ غربت، بیروزگاری سے بھی نمٹ رہے: شاہ محمود

اتوار 14 جون 2020ء
اسلام آبادملتان، (این این آئی،سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آئندہ مالی سال 2020-21کے بجٹ پر اپوزیشن کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کاش اپوزیشن کا رویہ سنجید ہ ہوتا ،حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام پر بے جا بوجھ نہیں ڈالا،ماضی کی حکومتوں کے قرضہ جات پر سود کی ادائیگی میں ہمارے بجٹ کا بہت بڑا حصہ صرف ہوتا ہے ،جی 20 اور پیرس کلب نے ہمیں کچھ رعایت دی، مزید رعایت حاصل کر نے کیلئے ہماری توجہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف مرکوز ہے ۔ وفاقی بجٹ کے حوالے
مزید پڑھیے


یوسف رضا گیلانی نے بھی سنتھیا کو 10 کروڑ کا نوٹس بھیج دیا

جمعرات 11 جون 2020ء
ملتان، اسلام آباد،راولپنڈی(خبرنگار،92 نیوزرپورٹ،رپورٹر92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے سنتھیارچی کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کافیصلہ کرلیا، یوسف رضا نے اپنے وکیل ملک جاوید اقبال وینس کے ذریعے سنتھیاکو100ملین (دس کروڑ) ہرجانے کانوٹس بھجوادیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم پرصرف اورصرف الزامات عائد کئے گئے اور ان کی عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش کی گئی، سنتھیا الزامات پر معافی مانگیں یا ہرجانہ اداکریں، ہرجانے کی رقم پاکستان کے فلاحی اداروں میں تقسیم کی جائیگی۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شہید بینظیر بھٹو پر الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سنتھیا
مزید پڑھیے


ملتان کے علی عمر انجینئرنگ کے بعد ’’بلا ساز‘‘ بن گئے

پیر 08 جون 2020ء
ملتان(جنرل رپورٹر) ملتان سے تعلق رکھنے والے انجینئر علی عمر نے انجینئرنگ کی پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیٹ سازی کو پیشہ کے طور پر اپنا لیا۔ وہ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرز کے علاوہ جنوبی افریقہ کے نامور کرکٹر ہاشم آملہ کے بیٹ کے سٹروک کو بھی اپنی ہنر کی مہارت سے بہتر بنا چکے ہیں۔ ہاشم آملہ کا یہ بیٹ آج کل پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود کے زیراستعمال ہے ۔ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ ،عامر یامین،عمان کے انٹرنیشنل کرکٹر خاور علی کے علاوہ انگلینڈ میں پروفیشنل لیگ کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹرز کی
مزید پڑھیے


اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ذمہ داری ہے :شاہ محمود

پیر 08 جون 2020ء
اسلام آباد،ملتان ( سٹاف رپورٹر،این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی،انکے جائز مطالبات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، دنیا تبدیل ہو چکی ہے ، سوشل میڈیا لمحہ لمحہ کی خبر دے رہا ہے ، جدید ذرائع کو بروئے کار لانا ہو گا ،ہماری برآمدات کورونا کی وجہ سے بہت کم ہو چکی ہیں تاہم زرمبادلہ کے حوالے سے ابھی ہمیں توقعات وابستہ ہیں ،ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ اور رویہ تبدیل کرنا ہو گا ۔وزیر خارجہ کی زیر صدارت متحدہ عرب امارات
مزید پڑھیے








اہم خبریں