Common frontend top

ملتان


نیشنل ٹی 20کپ : بلوچستان نے سندھ کو 2رنز سے ہرا دیا

هفته 03 اکتوبر 2020ء
ملتان،لاہور(جنرل رپورٹر،سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی20کپ میں خیبر پختونخوا نے یکطرفہ مقابلہ میں بے بس بلوچستان کو 8وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا۔بلوچستان کی آدھی ٹیم کو واپس پویلین پہنچانے والے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شاہین آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے ۔شاہین نے 4اوورز میں 20رنز دے کر 5آئوٹ کئے ۔بلوچستان کی اننگز کو 155رنز پر محدود کرنے کے بعد خیبرپختونخوا نے ہدف صرف 2وکٹیں کھوکر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔کپتان محمد رضوان 57رنزاور افتخاراحمد26رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ٹیم کی جیت میں محمد حفیظ نے 45رنز اور فخرزمان نے 25رنز کا حصہ ملایا۔ بلوچستان
مزید پڑھیے


نیشنل ٹی ٹونٹی : دفاعی چیمپئن ناردرن نے دوسری فتح سمیٹ لی

جمعه 02 اکتوبر 2020ء
ملتان (جنرل رپورٹر)نیشنل ٹی 20کپ کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن نادرن نے سدرن پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ فاتح کپتان شاداب خان آل رائونڈ پرفارمنس دکھا کر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ملتان میں ایونٹ کے چوتھے میچ میں نادرن نے ٹاس جیت کر5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے ۔اوپنر علی عمران نے 50رنز ،شاداب خان 28اور عمر امین نے 15رنز بنائے ۔سدرن پنجاب کے زاہد محمود نے 3اورمحمد عرفان سینئر نے 2آئوٹ کیے ۔جواب میں سدرن پنجاب کو اوپنرذیشان اشرف(73رنز) اور عمر صدیق (33رنز)اور صہیب مقصود
مزید پڑھیے


عبد اللہ شفیق کی سنچری کی بدولت سنٹرل پنجاب کامیاب

جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
ملتان(جنرل رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے جبکہ اپنے ڈیبیو میچ میں نوجوان بیٹسمین عبد اللہ شفیق کی سنچری اور اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی نصف سنچری کی طوفانی اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کیخلاف رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 201 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے ۔ شان مسعود اور صہیب مقصود نے 51،51رنز بنائے ۔201 رنز کے ہدف کے
مزید پڑھیے


حضرت بہاالدین زکریاؒ کا عرس ختمؒ: آستانوں سے ہمیشہ امن ‘ محبت کا پیغام پھیلا: شاہ محمود قریشی

هفته 26  ستمبر 2020ء
ملتان (خبر نگار) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ ملتانی کا 781 واں عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا ۔ عرس کے تیسرے اور آخری روز زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تیسری اور آخری نشست کی صدارت کی جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر صدیق قادری نے ادا کئے - کانفرنس سے صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بہائالدین زکریا ؒ کا فیض آج تک جاری ہے ،حاضری دینے والا دامن بھر کر
مزید پڑھیے


ملتان: بہاؤ الدین زکریاؒ کے عرس کی 3 روز ہ تقریبات شروع

جمعرات 24  ستمبر 2020ء
ملتان (خبر نگار، خصوصی رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاؒ ملتانی کا 781 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات گزشتہ روز شروع ہو گئی ہیں - سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار شریف کو غسل دے کر اور چادر پوشی کر کے باقاعدہ تین روز تقریبات کا آغاز کیا - جس کے بعد پہلی قومی زکریا کانفرنس ہوئی اس موقع پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ زین حسین قریشی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میر ظہور حسین قریشی، چیئرمین
مزید پڑھیے



جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دفتر ملتان میں قائم

پیر 21  ستمبر 2020ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دفتر ملتان میں قائم کر دیا گیا،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے دفتر کے قیام کا سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کی جانب سے پہلا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دفتر شیر شاہ روڈ نزد بہاولپور بائی پاس پر قائم کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیادرکھ دیا:سپرنٹنڈنٹ ملتان جیل،کارپوریشن کے 2افسرمعطل کردیئے

جمعه 18  ستمبر 2020ء

لاہور،ملتان (سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس ،آواز سے کنٹرو ل ہونے والی خصوصی وہیل چیئر بنانے کے سنٹر ،نابینا افراد کیلئے پبلشنگ سنٹر برائے بریل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے قائم سنٹر کی بحالی کے پروگرام کا آغاز کیااورسرکٹ ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل بھی سنے ۔ وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کیلئے
مزید پڑھیے


سرائیکی صوبے کیلئے جان بھی حاضر: عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

جمعه 18  ستمبر 2020ء
ملتان(سپیشل رپورٹر) معروف سرائیکی گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ سرائیکی صوبے کیلئے میری جان بھی حاضر ہے ، صوبے کیلئے جہاں بھی مجھے بلائیں گے ، حاضر ہوں ۔ سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ کی قیادت میں عیسیٰ خیل میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہم سرائیکی صوبے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے ، وزیراعظم عمران خان سے اس بارے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا میں وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار سے بھی کہوں گا کہ وہ وسیب کی محرومیاں ختم کریں ،ظہور
مزید پڑھیے


مسائل حل کیلئے مخیر حضرات سے ملکرکام کررہے :عثمان بزدار

جمعه 18  ستمبر 2020ء
ملتان (خصوصی رپورٹ) جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت اور مخیر حضرات مل کر کام کررہے ہیں، تاکہ علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت طریقے سے قرض حسنہ دے کر معاشرے کا کار آمد فرد بنایا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف صنعت کار وسابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خان اور چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ جلال الدین رومی سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقات میں کیا، اس ملاقات میں خواجہ جلال الدین رومی نے ملتان، شجاع آباد اور
مزید پڑھیے


زیادتی کیس ،عابد کا شناختی کارڈ بلاک ، دوسری بیوی سمیت مزید 6افراد گرفتار

جمعرات 17  ستمبر 2020ء

لاہور،ملتان ( کرائم رپورٹر، خصوصی رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ،92 نیوز رپورٹ ) گجر پورہ خاتون زیادتی کیس میں نو روز بعد بھی پولیس مرکزی ملزم عابد کو گرفتارنہ کرسکی، کیس کی تفتیش تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کو بھجوا دی گئی، پولیس نے عابد علی کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا تاکہ وہ فرار نہ ہو سکے ، سی آئی اے پولیس نے عابد کی دوسری بیوی سمیت مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ دہشت گردی دفعات کی تفتیش انسپکٹر کرسکتا ہے سب انسپکٹر کے پاس اختیار نہیں،
مزید پڑھیے








اہم خبریں