Common frontend top

ملتان


پی پی، ن لیگ نیب قوانین بہتر نہیں کرسکیں، ہم کرنے کیلئے تیار: شاہ محمود

اتوار 26 جولائی 2020ء
ملتان (سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور میں ہوگا، پیپلز پارٹی اور بے نظیر بھٹو خواہش کے باوجود صوبہ جنوبی پنجاب پر پیش رفت نہیں کر سکیں، مسلم لیگ (ن) نے صوبے کے قیام پر تفریق پیدا کی، میری خواہش ہے کہ جنوبی پنجاب کے لئے الگ پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ایک عنصر ہے جسے میں جانتا ہوں، وہ سیکرٹریٹ کے قیام میں
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 31 افراد جاں بحق، فعال کیسز 53 ہزار رہ گئے

منگل 21 جولائی 2020ء
لاہور؍ اسلام آباد؍ملتان (جنرل رپورٹر؍ خبر نگار خصوصی؍لیڈی رپورٹر؍سپیشل رپورٹر)ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 83 تک جاپہنچی،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 555 ہے ۔ گزشتہ روز وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 599 ہوگئی، 1579 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 7 ، پنجاب میں 90 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 86، بلوچستان میں 11 ہزار
مزید پڑھیے


لیہ:نجی بینک انتظامیہ نے 4 لاکھ کا چیک 40 لاکھ میں تبدیل کردیا

پیر 20 جولائی 2020ء
ملتان (نامہ نگار) لیہ میں نجی بینک انتظامیہ کی ملی بھگت سے 4 لاکھ کا چیک 40 لاکھ روپے میں تبدیل کردیا گیا،کھاتہ دارکی جانب سے چیک 8 ماہ قبل رکوانے ،کٹنگ اورجعلی دستخط کے باوجود بینک کے آپریشن مینجرنے رشوت لیکرجولائی 2020ئکو چیک پرناکافی بیلنس کی مہرلگاکر چیک باؤنس کردیا۔ 16 جولائی 2020ء کو ایف آئی اے بینکنگ سرکل ملتان لیہ کے رہائشی محمد عمران ولد محمد بخش نے درخواست میں شکایت کی کہ میرا اکاؤنٹ نجی بینک لیہ سٹی برانچ میں ہے ،میں نے عاطف محمودالحسن کو بطورامانت 4 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا کیونکہ چیک
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا تحفہ، فنڈز کسی اور مد میں استعمال نہ ہونگے : عثمان بزدار

هفته 18 جولائی 2020ء

ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، لاہور (سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لئے ہماری حکومت کا تحفہ ہے ، سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو اپنے کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا ۔ منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ قومی وسائل میں کسی کو خیانت
مزید پڑھیے


عثمان بزدار کا تربت میں ہسپتال، تفتان میں کمیونٹی سنٹربنانے کا اعلان

جمعه 17 جولائی 2020ء
لاہور،ملتان ،شیخوپورہ،ڈیرہ غازیخان (خصوصی نمائندہ، جنرل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روزبلوچستان میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار گورنر ہاؤس بلوچستان گئے اور گورنر بلوچستان امان اﷲ خان یاسین زئی سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پشین اور لورالائی کا بھی دورہ کیااورقبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے پشین میں قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے تربت میں 100 بستروں پر مشتمل
مزید پڑھیے



سابقہ غلط پالیسیوں سے ملک اصل منزل سے دور ہو گیا: عثمان بزدار؛ نشترہسپتال ٹوکے تعمیراتی کام تیز کرنیکا حکم

بدھ 15 جولائی 2020ء
لاہور،ملتان(خصوصی نمائندہ،خبر نگار ، خصوصی رپورٹر ،این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلدتکمیل اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ غلط پالیسیوں سے ملک اپنی اصل منزل سے دورہوگیا۔وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک احسان ٹوانہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا
مزید پڑھیے


فوج کیخلاف کوئی بات نہیں کی:جاویدہاشمی

بدھ 15 جولائی 2020ء
ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے ایف آئی آر نمبر 647/20سیل کردی گئی ہے ۔ تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں اداروں، عدلیہ اور حکومت پر تنقید کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور جاوید ہاشمی کی آج گرفتاری کا امکان ہے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔ بتایا جائے کہ پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ہے ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا ۔ مجھے جیلوں میں
مزید پڑھیے


کورونا ، اموات 5ہزار سے بڑھ گئیں، 2751 نئے کیس رپورٹ : عالمی متاثرین سوا کروڑ سے متجاوز

هفته 11 جولائی 2020ء

اسلام آباد، لاہور ،ملتان، کراچی، کوئٹہ ، واشنگٹن (خبر نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ،جنرل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا سے اموات 5ہزار سے بڑھ گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 75 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ2751 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، مجموعی اموات 5058،متاثرین 243599 ہوگئے ، 149092 مریض صحتیاب ہو چکے ،فعال کیس 89449 ہیں۔ سندھ میں متاثرین کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23255 ٹیسٹ کیے گئے ۔ابتک15 لاکھ چودہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ۔
مزید پڑھیے


کورونا اموات 5 ہزار کے قریب، لاہور سمیت 7 شہروں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ

جمعه 10 جولائی 2020ء
لاہور؍ اسلام آباد؍ ملتان؍ سیالکوٹ (جنرل رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی؍ سپیشل رپورٹر؍ ڈسٹرکٹ رپورٹرز)ملک بھر میں مزید 61افراد کورونا کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4983ہوگئی ، 3359نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار 848تک جا پہنچی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 45 ہزار 311ہوگئی ۔سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک پنجاب میں 84 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔
مزید پڑھیے


منورحسن کی زندگی تحریک کیلئے قابل رشک ہے :سراج الحق

منگل 07 جولائی 2020ء
لاہور، ملتان(جنرل رپورٹرز) سابق امیر جماعت اسلامی و ناظم اعلیٰ جمعیت سید منور حسن (مرحوم ) کی یاد میں مرکز جمعیت میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے خصوصی شرکت کی اور سید منور حسن کی دینی ، سیاسی خدمات کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید صاحب کی زندگی تحریک کے لئے قابل رشک اور قابل تقلید ہے اور ان کا زہد، تقوی اپنی ذات میں منفرد تھا۔ اس موقع پر حمزہ محمد صدیقی ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں