Common frontend top

ملتان


یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

هفته 16 مئی 2020ء
لاہور، کراچی، ملتان ، سیالکوٹ، کراچی ، جیکب آباد ، شکار پور( سٹاف رپورٹرز، خبر نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگاران) امیرالمومنین حضرت علی ؓکا یوم شہادت 21رمضان المبارک بروزجمعۃ المبارک انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ منایاگیا، علماء کرام نے خطبات جمعہ میں سیدنا علی المرتضیٰ ؓکوجرأت و شجاعت کا عظیم پیکر قراردیتے ہوئے آپؓ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فضائل بیان کئے ، لاہور میں تعزیہ کا مرکزی جلوس قبل از سحری موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں اندرون موچی دروازہ، چوہٹہ مفتی باقر،کوتوالی چوک،رنگ محل،پانی والا تالاب،ٹبی سٹی،بازار حکیماں سے ہوتا ہوا
مزید پڑھیے


بازاروں میں رش برقرار، کراچی کی کئی مارکیٹیں سیل: سندھ میں کورونا پھیلانے پر10لاکھ تک جرمانہ ہوگا

جمعرات 14 مئی 2020ء
لاہور؍ ملتان؍ سیالکوٹ(کامرس رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر؍ڈسٹرکٹ رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں)لاک ڈائون میں نرمی کے بعد مارکیٹس، بازاروں میں رش برقرار ہے ،ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، کراچی میں زینب سمیت کئی مارکیٹوں کو سیل کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے انارکلی،اچھرہ بازار اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں میں ایس او اپیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دکانداروں کو سخت وارننگ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی
مزید پڑھیے


ڈیڑھ ماہ بعد کاروبار شروع ، چھوٹی دکانیں کھل گئیں: پنجاب میں جمعہ،ہفتہ ،اتوارمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اتوار 10 مئی 2020ء
لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان، سرگودھا (جنرل رپورٹر،نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) ملک کے بیشتر علاقوں میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ڈیڑھ ماہ سے بند کاروبارگزشتہ روز سے دوبارہ شروع ہوگیا،چھوٹی دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں،پلازے ، پبلک ٹرانسپورٹ بندرہی۔ پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور4 دن تمام دوکانیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔صوبہ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگاجبکہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی
مزید پڑھیے


چولستان کی آواز گلوکار کرشن لال بھیل انتقال کرگئے

جمعه 08 مئی 2020ء
ملتان، بہاولپور ، سمہ سٹہ (سپیشل رپورٹر، نامہ نگاران) صدارتی ایوارڈ یافتہ چولستان کی آواز لوک گلوکار کرشن لال بھیل بیماری کے باعث انتقال کرگئے ، بہت سے ملکوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے 55 سالہ کرشن لال شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان میں کافی دنوں سے گردوں کی بیماری کے باعث داخل تھے ، جہاں زندگی اس کے ساتھ وفا نہ کرسکی ،کرشن لال بھیل کو 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ مخصوص بھڑکیلا لباس اور ہاتھ میں تنبورا اٹھائے لوک رقص کے انداز میں سرائیکی اور مارواڑی گیت گانا کرشن لعل بھیل کا خاصہ تھا کرشن
مزید پڑھیے


ملتان:گندم کٹائی کے دوران دریا میں نہاتے 4بہن بھائی اور کزن ڈوب گئے:دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 2 ہلاک

جمعرات 07 مئی 2020ء
ملتان،ٹھٹھہ،کراچی،قصور ( جنرل رپورٹر، نامہ نگار، سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملتان میں گندم کٹائی کے دوران دریا میں نہاتے ہوئے کزن اور چار بہن بھائی ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے دوافراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان کے نواحی علاقے بند بوسن کے قریب دریا کے قریب گندم کی کٹائی کے دوران 3 بہنوں رقیہ بی بی،شہزادی بی بی اور فریحہ بی بی کو لو لگی تو وہ روزے کی حالت میں دریا پر نہانے چلی گئیں جبکہ ڈوبنے پر شور سن کر انکے بھائی فاروق اور
مزید پڑھیے



سوڈان سے 252،دبئی سے 438 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 03 مئی 2020ء
اسلام آباد،ملتان،پشاور (این این آئی،آن لائن،صباح نیوز)سوڈا ن سے 252 ،دبئی سے 438 افراد خصوصی پروازوں سے وطن واپس پہنچ گئے جنہیں سکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز اور ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے 250 افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچ گئے ۔ خرطوم میں پاکستانی سفارتخانہ نے بتایاکہ وطن واپس روانہ ہونے والے پاکستانیوں کو پرواز پی کے 786 کے ذریعہ واپس بھیجا گیا۔ سوڈان میں پاکستانی سفیر ظفر سپرا نے پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ادھرترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو، کینیڈا
مزید پڑھیے


کورونا سے ریکارڈ 47 اموات: مزید 1226متاثر، لاہورمیں 3گھنٹے کیلئے لاک ڈاؤن سخت

هفته 02 مئی 2020ء
لاہور،اسلام آباد ،پشاور، ملتان، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم ،92نیوزرپورٹ، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) ملک میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ47ہلاکتیں جبکہ مزید 1226کیس سامنے آگئے ، متاثرین کی تعداد17699ہوگئی جبکہ 408افراد جاں بحق ہوچکے ۔جمعہ کو سندھ سے 622 کیس اور6 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا 486 کیس اور 39 ہلاکتیں،بلوچستان 87 کیس ، اسلام آباد 30 کیس جبکہ گلگت بلتستان سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ سندھ میں سب سے زیادہ6675، پنجاب 6340، خیبر پختونخوا 2799، بلوچستان 1136، اسلام آباد343 ، گلگت بلتستان 339 جبکہ آزاد کشمیر میں66 مریض رپورٹ ہوچکے ۔ ملک میں کورونا کے 4351 مریض صحتیاب ہوچکے ،142
مزید پڑھیے


مستحقین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر امداد دی جارہی: شاہ محمود

پیر 20 اپریل 2020ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے متاثرین کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج ہے ۔ متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد دی جارہی ہے اور ڈیجیٹل سسٹم کے تحت امداد کا شفاف نظام اپنایا گیا ہے ۔ملتان امدادی رقم کی تقسیم میں پورے پنجاب میں ٹاپ پر ہے ۔ملتان میں احساس کفالت سنٹرز کے اچانک دورے کے موقع پروزیر خارجہ نے کہا ضلع ملتان میں متاثرین میں اب تک 1ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے ایک متاثرہ شخص سے
مزید پڑھیے


سعودیہ، دبئی اور انڈونیشیا میں پھنسے 649 پاکستانیوں کی واپسی

اتوار 19 اپریل 2020ء
ملتان، اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، 92نیوزرپورٹ)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپس شروع ہو گئی ۔ سعودی عرب ، دبئی اور انڈونیشیا سے 649 افراد کی واپسی ہوئی ہے ،گزشتہ روز سعودی عرب سے 200 سے زائد مسافروں کو لے کر خصوصی پرواز ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئی،وزیر خارجہ شاہ محمود نے مسافروں کا استقبال کیا۔ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی ، مسافروں کو ہوٹلز میں قیام کرایا جائے گا جبکہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو ہوٹلز میں ہی
مزید پڑھیے


عوام کو کورونا اور بھوک دونوں سے بچانا ہے :شاہ محمود قریشی

اتوار 19 اپریل 2020ء
ملتان ( 92 نیوزرپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر کورونا کیخلاف لڑ رہے ہیں نشترہسپتال کے سٹاف کے پاس کٹس نہیں تھیں ، اب ایک ہزار این 95 ماسک د ئیے جارہے ہیں،عوام کو کورونا اور بھوک دونوں سے بچانا ہے ۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ایک بحران ہے جس سے پوری دنیا مقابلہ کر رہی ہے ، ہمیں بھی ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی ضرورت ہے ، احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے ،ملتان میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں