Common frontend top

ملتان


بہاولپور سیکرٹریٹ کو کوئی قبول نہیں کریگا: جاوید ہاشمی

پیر 06 جولائی 2020ء
ملتان ( سپیشل رپورٹر)سینئر لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور سیکرٹریٹ کو کوئی بھی قبول نہ کرے گا۔ بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کے لوگوں میں نفرت کا بیج بو دیا ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ بہاولپور اور کیمپ آفس ملتان اور ڈی جی خان کا اعلان کرنا آپس میں لڑانے کی سازش ہے ۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 800 سال قبل ملتان صوبہ کی الگ شناخت رکھتا تھا ۔
مزید پڑھیے


ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال ہوگا:شاہ محمود

پیر 06 جولائی 2020ء
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان کو نظر انداز کیے جانے والی خبریں پراپیگنڈہ ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایک دفعہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پر فعال ہوگا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ہفتے میں 3 روز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں موجود رہا کریں گے ۔
مزید پڑھیے


دن بھر شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ ،شام کو آندھی اوربارش،چھتیں اڑگئیں، 5افراد جاں بحق

اتوار 05 جولائی 2020ء
اسلام آباد،لاہور ،کراچی، شیخوپورہ، ساہیوال ، حافظ آباد،ملتان،وہوا ، شمالی وزیرستان،دیر بالا( وقائع نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک، ڈسٹرکٹ رپورٹرز،خبر نگار،نامہ نگار ،نمائندگان92 نیوز) گرمی اورلوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، شام کوقدرت کورحم آگیا۔ ملک بھر میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی، گجرات ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، سرگودھا میں بھی بجلی بند رہی جس سے شہری بلبلا اٹھے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کئی مقامات پر چھتیں اڑ گئیں جس کے باعث بچوں سمیت پانچ افراد جاں
مزید پڑھیے


ایک اور ٹرین حادثہ،شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم

اتوار 05 جولائی 2020ء
ملتان،رحیم یارخان،خان پور،لاہور (سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ،نیوزرپورٹر) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس جیٹھہ بٹھہ سٹیشن کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شالیمار ایکسپریس کانٹا تبدیل ہوجانے کے باعث سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، سہہ پہر چار بج کر 10 منٹ پر جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر ہونے والے حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے ۔حادثہ کے بعد بچے اور خواتین گرمی کی شدت
مزید پڑھیے


کورونا سے 2 ڈاکٹروں سمیت مزید 78 اموات، شاہ محمودبھی متاثر: صحتیاب افراد کی تعداد مریضوں سے بڑھ گئی

هفته 04 جولائی 2020ء
لاہور، اسلام آباد،ملتان ،کراچی (رپورٹنگ ٹیم، نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 4087نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 8929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔ ملک بھر میں مصدقہ متاثرین 221896 جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد113623 ہوگئی ۔ سندھ 89225، پنجاب 78956 ، خیبرپختونخوا 27110، بلوچستان 10666، اسلام آباد 13195، آزاد کشمیر میں 1160 اور گلگت میں متاثرہ افراد کی تعداد1524 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ہلاکتوں
مزید پڑھیے



کورونا سے کراچی پولیس کے 3 افسروں سمیت مزید 69 جاں بحق:دنیا بھر میں1.96 لاکھ نئے مریض

جمعه 03 جولائی 2020ء
لاہور؍اسلام آباد؍ ملتان (جنرل رپورٹر؍اپنے سٹاف رپورٹر سے ؍لیڈی رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر)کورونا سے مزید 69 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4515 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی۔پنجاب میں گزشتہ روز 22 افراد جاں بحق ہوئے ، نشتر ہسپتال ملتان میں 2 اموات ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں 1400 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 89 ہزار، خیبرپختونخوا میں 27 ہزار، بلوچستان میں ساڑھے 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔کراچی پولیس کے مزید 3 افسرکورونا کے باعث چل بسے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی کمپلینٹ
مزید پڑھیے


ملک نااہلوں کودینے سے معیشت ڈوب گئی:فضل الرحمن

جمعه 03 جولائی 2020ء
ملتان (خبر نگار)جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں وہ کردار ادا نہیں کرسکیں جو حکومت کو گرانے کے لئے کافی ہو۔ ملک کو نااہلوں کے حوالے کردیا گیا جس سے معیشت ڈوب گئی اور تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ بجٹ زیرو سے بھی نیچے چلا گیا۔ملتان کے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن ہی ڈھونگ نہیں تھے بلکہ حکومت اور بجٹ بھی ڈھونگ ہے ۔ کورونا پر پوری قوم نے فراخدلی کا مظاہرہ کیا لیکن حکومت ایسے
مزید پڑھیے


کورونا کیسز میں کمی ہورہی، ہمارا ایجنڈا عوام کی خدمت ،جوکہتے وہ کرتے ہیں : عثمان بزدار

منگل 30 جون 2020ء

لاہور،ملتان (وقائع نگار،سپیشل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے ، ہم جوکہتے ہیں وہ کرتے ہیں،صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی ہورہی ہے جبکہ وزیر اعلی نے ہسپتالوں میں او پی ڈیز،آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کیلئے حتمی پلان طلب کرلیا ۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 74زندگیاں ختم، 3138 نئے کیس ، عالمی متاثرین ایک کروڑ

اتوار 28 جون 2020ء
لاہور،ملتان ، اسلام آباد،پشاور ( جنرل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ، سپیشل رپورٹر ، نمائندگان ،92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید74افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3138 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورنا وائرس نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، اموات کی مجموعی تعداد 4035 ہو گئی۔3138 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مصدقہ کیس 198883ہو گئے ۔ ابتک 86906مریض صحتیاب ہوچکے ۔ سندھ76318 ، پنجاب 72880 ، خیبرپختونخوا 24943 ،اسلام آباد12206 ، بلوچستان 10116 ، گلگت بلتستان 1417جبکہ آزاد کشمیر میں کورنا مریضوں
مزید پڑھیے


ایل پی جی بھی 5 روپے فی کلومہنگی

اتوار 28 جون 2020ء
ملتان (خبر نگار) حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا، ایل پی جیکی قیمت بھی 5 روپے فی کلو تک بڑھادی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 سے 60 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے 23 جون کو بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے کہا جون 2020 کے لئے اوگرا کی مقررہ 110 روپے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ،حکومت
مزید پڑھیے








اہم خبریں