Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


عوامی آمریت کا دور


بد ترٰین دور ہے ۔ہم سیاسی ،سماجی اور اخلاقی ہر لحاظ سے پاتال کی طرف گامزن ہیں۔سیاسی ماحول کے حوالے سے بات کریںتوانسانی رویوں میں اس قدر گھٹیا پن کبھی نظر نہیں آیا تھا جس قدر اب ہے۔سیاست کل بھی تھی سیاست آج بھی ہے مگر کل تک لوگ ذاتیات پر نہیں آئے تھے۔ذاتی زندگی کے حوالے اس قدر فضول کلام لوگوں کے دہن پر نہیں آیا تھا۔ اگر کچھ لوگ اس شغل سے وابستہ بھی تھے تو انہیں کچھ نہ کچھ اخلاقی بندش تھی، وہ کوئی ایک آدھ ہلکی بات کر بھی دیتے توان کے ساتھی بھی انہیں
منگل 02 مئی 2023ء مزید پڑھیے

شطرنج کا کھیل

منگل 25 اپریل 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ریاضی دنیا کا خوبصورت تریں مضمون ہے۔ اس مضمون کے دنیا کے تمام علوم پر بے پناہ احسانات ہیں۔ ہر مضمون اپنی بقا کے لئے ریاضی کا محتاج ہے۔کوئی مضمون اس کی مدد کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ جہاں گنتی کی، پیمائش کی یا ترتیب کی ضرورت ہوئی ریاضی مدد کے لئے آن موجود ہوا۔ کہتے ہیں ریاضی جاننے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ریاضی کو بار بار پڑھیں اور کریں، سارے مرحلے حل ہو جائیں گے۔ بہت سے لوگ گلا کرتے ہیں کہ ریاضی سمجھ نہیں آتی۔ اس میں ریاضی کا کوئی قصور نہیں۔ قصور پڑھانے والوں
مزید پڑھیے


صدقے اور خیرات کی تشہیر

اتوار 16 اپریل 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
آج کل رمضان کے مبارک مہینے میں جگہ جگہ لوگ خیرات ،صدقات اور زکوۃ کے پیسے یا ان سے خریدی ہوئی چیزیں بانٹ رہے ہیں۔ بانٹنے کا انداز اس قدر عجیب رکھا جاتا ہے کہ دور دور کے لوگوں تک اس شخص کی سخاوت کی دھوم ہو جائے۔بہت سے بانٹنے والے باقاعدہ فوٹو سیشن بھی کرتے ہیں اور ان کی تصویر اخبار یا سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے کہ وہ غریبوں میں راشن بانٹ رہے ہیں۔زکوۃ تو جب آپ اپنے مال سے علیحدہ کرتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ یہ اﷲرب العزت کی امانت آپ کے پاس ہے۔
مزید پڑھیے


سائبر کرائم اور حکومتی بے حسی

جمعه 14 اپریل 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پنجاب میں امن و امان کی صورت حال خراب ہی نہیں انتہائی خراب ہے ۔ عجیب عجیب وارداتیں ہو رہی ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں۔سائبر کرائم تو ایک روٹین ہے اور انہیں روکنے کی ذمہ دار ہماری ایف آئی اے۔مگر ایف آئی اے صرف سیاسی مقدمات کو دیکھتی اور حکومت سے اپنی وفاداری نباہ رہی ہے۔ہر روز سینکڑوں لوگ فراڈ کرنے والوں کے ہتھے چڑھتے اور اپنی رقم گنواتے ہیں۔ یہاں تو پولیس یا ایف آئی اے کا ایک ایسا سیل ہونا چائیے جو شکایت وصول ہوتے ہی فوری کاروائی کرے۔مجھے ہر ہفتے ایک یا دو بار فون آتا
مزید پڑھیے


اف یہ مہنگائی

پیر 10 اپریل 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
آج کل ہر جگہ یہی بحث جاری ہے کہ الیکشن ہونگے کہ نہیں۔ایک عام آدمی کی حیثیت سے میں تو اتنا فہم نہیں رکھتا کہ کوئی بات حتمی کہہ سکوں مگر سب کی سنتا ہوں اور سننے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ جو پہلی تھوڑی بہت سوچ ہوتی ہے وہ بھی اس بے ہنگم شور میں بالکل مائوف ہو چکی ہے۔دونوں طرف سے آنے والی آوازیں بڑی زور دار ہیں اور آوازیں ہی نہیں آواز لگانے والے بھی بہت زوردار ہیں ۔ ایک کی بات سنو تو دوسرا ناراض ہو جاتا ہے اور دوسرے کی بات
مزید پڑھیے



زیادہ دولت اپنی دشمن

بدھ 05 اپریل 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
مالدار ہونا کوئی برائی نہیں۔ اگر آپ نے جائز کمایا ہے تو وہ جتنا بھی ہو اس میں کوئی برائی نہیں لیکن حد سے زیادہ دولت بھی لوگون کی نظر میں کھٹکنے لگتی ہے۔ یہ دولت آپ کی اپنی دشمن ہو جاتی ہے اور آپ کے لئے بڑی مشکلات کا باعث ہوتی ہے۔ہر شخص آپ سے حصہ لینے کا طلب گار ہوتا ہے ۔ لوگ تو آپ کی معمولی آمدن پر بھی نظر رکھتے ہیں تو مالدار لوگ کیسے بری نظروں سے بچ سکتے ہیں۔ عدم نے کہا ہے، اے عدم احتیاط لوگوں سے لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں میں
مزید پڑھیے


رمضان کے وہ دن

هفته 01 اپریل 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
رمضان، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ، شروع ہو چکا۔ رمضان کا مہینہ جس انداز میں ہمارے بچپن میں لاہور شہر کے اندر جس اہتمام اور جوش و خروش سے منایا جاتا تھا، وہ سب کا انداز اگر چہ بہت بدل گیا ہے مگر اندرون شہر کے لوگوں کے جذبات اور احساسات میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ لیکن میرے جیسے لوگ جواب شہر کے مضافات میں آ مکین ہوئے ہیں ،انکا روکھا پھیکا رمضان گزار رہے ہیں۔مجھے یاد ہے شہر کی ہر مسجد میں ایک بڑا ڈھول ہوتا تھا ۔ رمضان شروع ہونے سے ہفتہ پہلے اسے سٹور میں سے نکالنا۔
مزید پڑھیے


عطائے سخن

منگل 28 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ایک دنیا دار عالم، اپنے علم پر نازاں، ایک حوض کے کنارے انتہائی شاہانہ انداز میں بڑے کروفر کے ساتھ اپنے شاگردوں کو پڑھا رہا تھا۔ لیکچر ختم ہوا تو وہ وہاں سے اٹھ کر کہیں جانے لگا۔ اتنے میں ایک خستہ حال فقیر ،پھٹے پرانے کپڑے، گرد آلود ننگے پائوں، الجھے بال ، چہرے پر دھول لئے، وہاں پہنچا۔ عالم کی کتابوں کو دیکھ کر اس سے پوچھنے لگا کہ یہ کیا ہے۔ عالم نے بڑے روکھے انداز میں جواب دیا،’’’ چیزیست کہ تو نمی دانی،(یہ وہ ایک چیزہے کہ جسے تم نہیں جانتے)‘‘۔ یہ کہہ کر عالم وہاں
مزید پڑھیے


مفت آٹا اور مفت ذلت

پیر 27 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
وزیر اعظم جناب شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے غریب شہریوں کے لئے نا صرف رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے بلکہ اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت غریب لوگوں کو مفت آٹا اور مفت ذلت کی رمضان میں فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔جہاں جہاں آٹا فراہم کرنے کی سہولت ہے، وہاں سے کوئی خالی ہاتھ نہیں جاتا۔ ہزاروں لوگوں کے ہجوم کو چند سو آٹے کے بیگ مہیا کئے جاتے ہیں۔ چند لوگ وہ آٹے کا بیگ حاصل کرتے ہیں باقی خواری سمیت کر گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ حکومت
مزید پڑھیے


23 مارچ کی اہمیت

جمعرات 23 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ہم ہر سال 23 مارچ کا دن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ملک بھر میں چراغاں کیا جاتا ہے۔ فوجی پریڈ ہوتی ہے۔ ملک بھر میں مکمل تعطیل ہوتی ہے۔کیونکہ یہ دن پاکتانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے۔ مگرہم اس کی اہمیت کے حوالے سے اپنے بچو ں اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو اس دن کے بارے تفصیلی تعارف نہیں کراتے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ بہت سے بزرگ بھی 23 مارچ کی اہمیت سے کم واقف ہیں۔23مارچ، پاکستان کی تاریخ میں دو واقعات کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلا واقعہ قرار
مزید پڑھیے








اہم خبریں