Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


پہلا کام ۔ تعلیمی ومعاشی انقلاب


صدر پاکستان جناب عارف علوی نے کہاہے کہ اس وقت دو کروڑستر لاکھ بچے سکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے ۔ حکومت کو کوشش کرکے انہیںتعلیم کی طرف مائل کرنا ہو گا، جس کے لئے کچھ ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے نگران وزیر تعلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم تک لوگوں کی رسائی بڑھانا ہو گی۔آن لائن تعلیم ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ْسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کے لئے فجر سے ظہر تک مساجد کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ان
بدھ 04 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

دھماکہ

اتوار 01 اکتوبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
میری دادی جنہیں ہم ماں جی کہہ کر بلایا کرتے تھے ، بڑی جہاندیدہ عورت تھیں۔وہ پڑھی لکھی نہیں تھیں مگر ہم بہن بھائیوں کو پڑھانے کے چکر میں وہ بہت کچھ پڑھ گئیں، انہیں اخبار تک پڑھنا آ گیا تھا۔وہ مزے سے اردو ہی نہیں انگریزی اخبار کا بھی مطالعہ کر لیتیں۔ شام کو جب میرے والد ان کے پاس موجود ہوتے تو وہ ان سے مختلف انگریزی الفاظ کے معنی پوچھ رہی ہوتیں۔ وہ ہمیں تعلیم دیتی تھیں۔ ہمیں سکھاتی تھیں۔میں بارہا کہتا ہوں کہ تعلیم عمل کی عطا ہے۔ وہ جس میں عمل نہ ہو وہ تعلیم
مزید پڑھیے


آئین کے تقاضے

جمعرات 28  ستمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
جناب چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنا منصب سنبھالتے ہی آئین کے تحفظ کا اعادہ کیا ہے ،مگر ہمارا آئین کہاں ہے ۔پچھلے پندرہ ماہ اس پر جو بیتی اس پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ان چند ماہ میں نظریہ ضرورت کی تلوار سے اسے بڑی بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ راقم آئینی امور کا ماہر تو نہیں مگرجو شعور دیا گیاہے اسے استعمال کرتے ہوئے جب اس دستاویز کا مطالعہ کرتا ہوں تو مجھے آئین کی بے بسی پر رونا آتا ہے۔ جی ہاں کمزور لوگ صرف رو سکتے ہیں اور
مزید پڑھیے


ہوا کے دوش پر

اتوار 24  ستمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
تاریخ میں آپ کو بہت سی ایسی چیزیں، ایسی کتابیں، ایسی پینٹنگز ، ایسے شاہکار اور بہت کچھ ملے گا کہ جن کے خالق اسے کرنے سے پہلے اپنی صلاحیتوں اور اپنی خوبیوں سے بالکل بھی واقف نہ تھے ، انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ مستقبل میں ان کی تخلیق کی اس قدر پذیرائی ہو سکتی ہے۔وہ عوام میں مقبول بھی ہو سکتی ہے اور انہیں نامور بھی بنا سکتی ہے۔ مگر ایسا ہوا، اوران کی تخلیق نے انہیں شہرت کی بلندیوں پربھی پہنچایا اور انہیں عمر دوام بھی دی۔ حالانکہ وہ کام پہلے خود کرنے کو تیار نہ
مزید پڑھیے


ہمارے دفاتر

پیر 18  ستمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
میں یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔ ایک دن ہم نے ایک سیاستدان کو بلایا کہ اس کے افکار سے مستفید ہوں، وہ سیاستدان تقریر کر رہے تھے کہ ہمارے مخالفین نے بے وجہ شور مچانا شروع کر دیا۔ مقصد ہماری تقریب کو سبوتاژ کرنا تھا۔ یہ 1973 کا واقعہ ہے۔ ان دنوں ہر یونیورسٹی دو رنگوں میں بٹی تھی ۔ ہر طالب علم یا تو سرخ تھا یا سبز اور سرخ اور سبز ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے ہر وقت برسر پیکار ہوتے تھے۔مخالفوں کا شور روکنے کے لئے ہم نے انہیں پکڑ لیا۔ میرے ایک ساتھی لڑائی میں
مزید پڑھیے



وہ بھی کیا وقت تھا

هفته 16  ستمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
میں نے 1971ستمبر کے آخری دنوں میںیا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک طالب علم کی حیثیت سے اسلام آباد یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 1974 میں بھی چند ماہ گزارے مگر میرا سیشن 1971-73 ہی تھا۔اس وقت کے واقعات پر غور کرتا ہوں تو عجیب سا لگتا ہے ۔ہر چیز بدل گئی ہے۔نہ وہ طالب علم رہے نہ ویسے استاداور نہ ہی ارد گرد کے حالات میں کوئی مماثلت نظرآتی ہے۔ان دنوں یونیورسٹی ہولی فیملی ہسپتال کے دائیں بائیں اور کہیں ارد گردکئی جگہ پر ہوتی تھی۔ ایک دو گھروں میں ہوسٹل بھی وہیں تھے۔ ہر ڈیپارٹمنٹ وہاں کی
مزید پڑھیے


موتیا کا پھول اور آنکھوں کاموتیا

منگل 12  ستمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
مجھے پودوں کا بہت شوق ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے چھوٹے سے لان میں دنیا جہان کے پھل اور پھول لگے ہوں ۔ پھلوں کی حد تک تو میںبہت کامیاب ہوں۔ پھلوں کے پودوں کا کا درمیانی فاصلہ کم از کم آٹھ سے دس فٹ ہونا چائیے لیکن میرے لان میں یہ فاصلہ تین فٹ کے لگ بھگ ہے جس کی وجہ سے پودے ایک دوسرے سے الجھے ہوئے ہیں مگر پھل دے رہے ہیں اس لئے سب ٹھیک ہے۔سٹرس کی ہر قسم میرے پاس ہے۔ کنو کے بارہ تیرہ درخت، پھر گریپ فروٹ، مسمی، مالٹا،
مزید پڑھیے


دنیائے ادب کا ایک بڑا نام۔ پائولو کویلہو

پیر 04  ستمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پائولو کویلہو دنیائے ادب کا ایک بڑا نام ہے۔اس نے عالمی ادب کو بہت سے ایسے ناول دئیے ہیں کہ دنیا بھر میں ادب کے چاہنے والے انہیں ذوق اور شوق سے پڑھتے اور انہیں سراہتے ہیں۔ان ناولوں میں الکیمسٹ، برائیڈا، گیارہواں منٹ، پانچواں پہاڑ اور بہت سے شہرہ آفاق ناول شامل ہیں۔ پائولو محبت پہ لکھتا ہے،جادو کی بات کرتا ہے،روحانیت سے روشناس کرتا ہے اور مہم جوئی کا دل دادہ ہے۔وہ تاریخ کے حوالے اس خوبصورتی سے دیتا ہے کہ انسان کو اپنے اجداد کے ماضی کی خبر ہو جاتی ہے دوسرا تاریخ کا مطالعہ وہ جس
مزید پڑھیے


روٹی یا بل۔ ۔۔کیا کریں!

بدھ 30  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
وہ لیسکو کا بھیجا ہوا بل اٹھائے میرے پاس آئے کہ بتائیں یہ بل اس قدر زیادہ کیسے آ گیا۔دونوں کے مشترکہ بل میں چار سو دس (410) یونٹ کا استعمال ظاہر کیا گیا ہے۔پچھلے کئی ماہ سے بجلی کا استعمال تقریباً اتنا ہی تھا مگر بل ہمیشہ دس ہزار کے لگ بھگ آتا تھا۔ اس دفعہ بل بائیس ہزار آ گیا ہے ۔ اب وہ پریشان ہیں کہ اس دفعہ کیا خاص ہوا ہے کہ بل روٹین سے بارہ ہزار زیادہ آ گیا ہے۔کہہ رہے تھے کہ ہم دونوں کی آمدن فی کس چوبیس ہزار ہے ۔ سات ہزار
مزید پڑھیے


امیروں کے محل…غریبوں کی جھونپڑیاں

منگل 29  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
برطانوی وزیر اعظم بنجمن ڈسرائیلی نے ایک بہت خوبصورت تاریخی بات کہی ہے۔ کہتے ہیں ،’’ امیروں کے محل کبھی محفوظ نہیں ہوتے اگر غریبوں کی جھونپڑیاں خوشحال نہ ہوں۔‘‘یہ خوبصورت بات کل بھی سچ تھی اور آج بھی سچ ہے۔وہ حکمران جنہیں یہ بات سمجھ آ جاتی ہے ،عوام میں بھی عزت اور وقار پاتے ہیں اور تاریخ میں بھی زندہ رہتے ہیں۔ مگر کیا کیا جائے کہ ہمارے حکمرانوں کو یہ بات کبھی سمجھ آئی نہ آئے گی ۔ چند دن ہوئے ایک صاحب برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے تھے۔ ان سے ملاقات ہوئی تو دوستوں نے پوچھا
مزید پڑھیے








اہم خبریں