Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


اونٹ کو زیرے کی نسوار


بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال غیر شادی شدہ افرادکو ہنشن دینے کا اعلان کر دیا ہے۔منوہر لال نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران جہاں پر ایک ساٹھ سالہ بزرگ شہری نے ان سے پنشن کے مسئلے کا شکوہ کیا۔منوہر لال نے بوڑھے شہری کی شکایت سنی اور کہا کہ ہماری حکومت 45 سے 60 سال تک کے افراد (مرد و عورت) جو غیر شادی شدہ ہیں، ان کے لئے پنشن سکیم کا منصوبہ لا رہی ہے۔جس کے تحت ہر غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو ہر ماہ 2750 روپے ملیں گے۔بشرطیکہ ان
منگل 18 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

پیرس کا حسن ہنگاموں کی زد میں

جمعه 14 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
تین دریائوں یونی، مارن اور اوسی کے سنگم سے جنم لینے والا دریا، دریائے سین جو 777 کلومیٹر لمبا ہے، اس موڑ پر بہت خوبصورت نظر آتا تھا۔گال نسل کے لوگ جب یہاں سے گزرے تو انہیں یہ جگہ اچھی لگی ۔چنانچہ وہیں دریا کے کنارے انہوں نے ایک نئی بستی بسائی اور آباد ہو گئے۔ یہ 259 قبل مسیح کی بات ہے۔ ویسے ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق وہاں ملنے والی ہڈیوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں لوگ آٹھ سو قبل مسیح میں بھی آباد تھے۔ 52 قبل مسیح میں رومن جرنیل جولیس سیزر کے فوجی
مزید پڑھیے


ایمانداروں کا پاکستان

بدھ 12 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پچھلے پورے سال میں 250ملی لیٹر بارش ہوئی مگر اس سال فقط ایک دن میں 290ملی لیٹر۔بارش برسنے کا کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔لیکن بارش نے اسی پر قناعت نہیں کی مسلسل ہورہی ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ پانی کے نکاس کی صورت حال پچھلے سالوں سے بہتر رہی۔ البتہ اتنی بارش کیوجہ سے کاروبار زندگی مفلوج رہا اور ا بھی تک ہے۔میں ایک مڈل کلا س شخص ہوں، اس دور میںجس کی کشتی اور جس کی نبضیں دونوں ڈوبتی جا رہی ہیں۔ مہنگائی نے جس کے کس بل نکال کر اسے بے حال بلکہ بد حال
مزید پڑھیے


یونان کشتی حادثہ، اصل ذمہ دار کون؟

جمعه 07 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پچھلے ہفتے سمندر میں دو افسوسناک واقعے ہوئے۔ایک واقعے میں پاکستان کے ایک نامور صنعتی گھرانے کے دو افراد اپنی خوشی سے پندرہ کروڑ روپے خرچ کرکے دنیا کی ایک انوکھی سیر کو نکلے لیکن بد قسمتی سے موت نے انہیں نگل لیا۔پیسہ، شہرت، کوئی تعلق ان کے کام نہ آیااور موت کے بے رحم ہاتھ انہیں اٹھا کر لے گئے۔ یہ آسائش کا سفر تھا مگر افسوس کہ یہ ان کاآخری سفر ثابت ہوا اور تمام تر سہولتوں کے باوجود موت کے سامنے وہ بے بس نظر آئے۔ وہ ایک محفوظ آبدوز میں 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی
مزید پڑھیے


معیشت بحالی کے اقدامات

پیر 03 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
قوم کو مبارک ہو۔بڑی زبردست اطلاع ہے مگر جانے کیوں اخبارات نے اسے اہمیت نہیں دی۔چھوٹی سی خبر بنائی ہے کہ کسی کو پتہ ہی نہ چلے۔خبر ہے کہ لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی اور تیرہ سال قبل بند کی گئی افیون فیکٹری کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رینک کاافسر بطور مینجر فیکٹری کے انتظامی امور چلائے گا۔مختلف صوبوں کی نارکوٹیکس کنٹرول ایجنسیز سے افیون کا خام مال حاصل کیا جائے گا اور فیکٹری اسے پروسس کرے گی۔محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق افیون کی پہلی کھیپ 640 کلو گرام
مزید پڑھیے



نوجوانوں کی سیاست

جمعرات 29 جون 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
جناب بلاول بھٹو زرداری فرماتے ہیں کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اچھے دن شروع ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مداخلت نہ ہوتو پیپلز پارٹی کلین سویپ کرتی ہے۔ہمیں معاشی اور دیگر چیلنجز در پیش ہیں۔ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم ختم کرنا ہو گی، بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ہماری سیاست شخصیات کے خلاف نہیں ہونی چائیے، ہماری منزل ترقی اور خوشحالی ہونا چائیے۔پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ سب کو مل کر کرنا ہو گا۔پاکستان میں قیادت کے لئے نوجوان
مزید پڑھیے


الیکٹڈ یا سلیکٹڈ

اتوار 25 جون 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
یہ شاید 1973ء کی بات ہے ۔اسلام آباد یونیورسٹی ،جو اب قائد اعظم یونیورسٹی ہے، کا یونین آفس تھا اور ہم دو عہدیدار وہاں بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے ۔ اتنے میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کی کچھ بچیاں ایک درخواست لے کر آئیں کہ ہسٹری سوسائٹی وجود میں آ چکی ہے اور اس کے لئے مخصوص فنڈ جاری کئے جائیں۔ درخواست کا پہلا فقرہ انگریزی میں کچھ یوں لکھا تھا ۔ "History Society has been elected"۔ میرے ساتھی نے اس پر نظر ڈالی اور کہا کہ کونسا الیکشن۔ کل آٹھ دس طالب علم ہیں۔ الیکشن کیا ہو گا بس آپس
مزید پڑھیے


علاج بالجبر

منگل 20 جون 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پچھلے ایک ہفتے سے طبیعت خراب تھی ۔ہلکا ہلکا بخار تھا، کان میں درد تھا، جو بڑھتا جا رہا تھا،سر میں بار بار ٹیسیں اٹھ رہی تھیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پرمیرا بیٹا مجھے ایک پرائیویٹ ہسپتال لے گیا۔ میں جس نے ساری عمر سرکاری نوکری کی ہے اور بیماری کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں ہی کا محتاج رہا ہوں ، کل پرائیویٹ ہسپتال میں لیٹا سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال کے مریضوں کے بارے طرز عمل پر غور کرتا رہا۔تھوڑا نہیں بہت زیادہ فرق ہے۔ کارکردگی میں بھی، طرز عمل میں بھی اور علاج میں بھی۔ پیسے تو پرائیویٹ
مزید پڑھیے


زلزلے کی زد میں

اتوار 18 جون 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
سوشل میڈیا پر آج کل ایک بہت خوبصورت کہادت لکھی ملتی ہے کہ ’’ زلزلہ جب آتا ہے تو ہلتے درخت سے سارے پرندے اڑ جاتے ہیں مگر وہ درخت اگر اس زلزلے سے گرتا نہیں اور سلامت رہتا ہے تو پرندے درخت پر واپس آ جاتے ہیں۔آج کل ایک سیاسی جماعت زلزلے کی زد میں ہے۔ جس میں کمی کی فی الحال گنجائش نظر نہیں آ رہی۔ میرے جیسے بندے کے لئے بس گھر بیٹھ یہ سب دیکھنا اور ٹی وی کی خبریں سن کر ملک کے حالات پر رنجور ہونے کے سوا کچھ کام نہیں ہوتا۔ شایدعمر کے
مزید پڑھیے


دست کار کی انگلیاں مصروف ہیں

اتوار 11 جون 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
اخباروں میں بڑی زبر دست خبریں ہیںکہ تحریک انصاف کے پچیس لیڈر آج پارٹی چھوڑ گئے۔اگلے دن پتہ چلتا ہے کہ مزید تیس چھوڑ گئے ہیں۔ یہ اب روز کی بات ہے ۔ پتہ نہیں رانی کھیت کی بیماری کا شکار تحریک انصاف کیوں ہو گئی ہے۔سیاسی عمل میں تو ایسا نہیں ہوتا۔ سیاسی ورکر کے لئے اس کا نظریہ تو ایمان کی طرح ہوتا ہے اور کسی سے اس کا ایمان چھن جانایاچھین لینا کس قدر کرب ناک کام ہے، اس کا اندازہ ابن الوقتوں کو نہیں ہوتا اور نہ ہی ہو سکتا ہے ۔ جانے والے ہنستے ہوئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں