Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


نصیحت اور وصیت


نصیحت اور وصیت ہم قافیہ اور ہم ردیف تو ہیں مگر ان کا استعمال بہت مختلف ہے۔ نصیحت عام طور پربزرگ لوگ اپنے سے چھوٹوں کو کرتے ہیں ۔ نصیحت کا مقصد اصلاح ہوتا ہے۔ نیک مشورہ دینا ہوتا ہے یا کسی مخصوص معاملے میں اپنے سے کسی چھوٹے کو تنبیہ کرنا ہوتا ہے۔ مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ جس کو نصیحت کی جائے وہ چھوٹا ہونے کے باوجود اسے قبول بھی کر لے۔ آپ کی بات کو احترام دے ،آپ کا اچھا مشورہ مان لے۔ مگر اب عجیب دور ہے ۔نوجوان نسل کے لوگ نہ تو بزرگی
اتوار 20  اگست 2023ء مزید پڑھیے

ہم نے آزادی کا جشن منایا

منگل 15  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کا دن آیا اور بیت گیا۔حکومتی اور عوامی سطح پر بہت سے جشن منائے گئے۔ آتش بازی ہوئی۔ دھواں دار تقریریں ہوئیں۔پند و نصیحت کے انبار لگے۔ وہ جو لوٹ مار میں یکتا ہیں وہ بھی قربانیوں کی باتیں کرتے رہے۔ہم نے بھی آزادی کا جشن منایا۔ ایک خوشی تھی جس کا اظہار ہر شخص نے اپنے اپنے طریق سے کیا،ہمارے زیادہ نوجوان آزادی اپنے انداز میں مناتے رہے۔نوجوانوں نے شاید یہی جان رکھا ہے کہ آزادی کا مقصد قانون کا مذاق اڑانا اور سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانا، جو خاندان بچیوں
مزید پڑھیے


زندہ رہنے کا سنہری اصول

پیر 14  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
نوجوان دیہاتی علاقے کا رہنے والا تھا۔دیہات میں والد صاحب کی وسیع زمین اور کاشتکاری ہے۔ مگر وہ ایچیسن سے پڑھا، امریکہ سے اعلیٰ ڈگری حاصل کی، ساری عمر شہروں میں گزاری اور اب دیہات میں رہنا اس کے بس کی بات نہیں۔اس نے ایک سرکاری محکمے میں نوکری حاصل کر لی ہے اور خود کو مصروف رکھا ہوا ہے۔ پیسے کی کچھ کمی نہیں۔مجھے جب وہ اپنے بارے بتا رہا تھا کہ والدین چاہتے ہیں کہ میں گائوں آ جائوں اور کھیتوں کی دیکھ بھال کروں، مگر میں بالکل تیار نہیں۔ میں تو چاہتا ہوں وہ بھی شہر آ
مزید پڑھیے


بولیویا کا خوفناک کھیل ۔۔تنکو

جمعه 11  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
کھیلیںجہاں تفریح ، خوشی اور مسرت کا باعث ہوتی ہیں، وہاںصحت ،تندرستی اور انسانوں کے آپس میں باہمی تعلقات کے فروغ کا بھی باعث ہوتی ہیں۔ دنیا میں ہر قوم کا اپنا ایک کلچر اور اپنی عادات اور اطوار ہیں۔کھیل ہر کلچر کا ایک ضروری حصہ ہے ۔ کوئی کلچر اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ لیکن کھیلوں کا انداز بھی ہر ملک کا اپنا ہے اور بہت سے کھیل خاص علاقوں سے ہٹ کر کہیں دوسری جگہ مقبول نہیں ہو تے اور نہ ہی مقبولیت حاصل کرسکتے ہیں، لیکن اس مخصوص علاقے کے لوگ انہیں بڑے ذوق اور شوق
مزید پڑھیے


دیہاتوں میں خواندگی

پیر 07  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
مین روڈ پر جاتے ہوئے با ئیں طرف ایک بڑی گنجان آبادی ہے۔ جو راستہ آبادی کو جاتا ہے اس سے باہر سڑک کے دونوں طرف بہت سی دکانیں ہیں۔آبادی کے داخلی راستے کے کارنر پر ایک دودھ دہی کی دکان ہے۔میں عموماً اس دکان سے دہی لیتا ہوںکیونکہ اس کی دہی بہت صاف ستھری اور میٹھی ہوتی ہے۔ آج بھی مجھے دہی کی ضرورت تھی۔ میں نے دکان کے سامنے گاڑی روکی اور دہی کے لئے دکاندار کے پاس گیا۔ مگر دہی ختم ہو چکی تھی۔ دکاندار نے مجھے قریب ہی اندر آبادی میں جا کر وہاں سے دہی
مزید پڑھیے



افسوسناک سانحہ

جمعه 04  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
وہ شخص کس قدر سفاک ہو گا ، اس میں انسانیت کی کوئی رمق بھی نہیں ہو گی، مسلمان ہونا تو دور کی بات ہے۔اس نے جو کیا وہ سفاکی ہے، بربریت ہے ، انتہائے ظلم ہے۔انسانیت کے خلاف ہے۔ 55 سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کر دینا اور 80 سے زائد کو زخمی کر دینا،افسوسناک ہی نہیں بلکہ شرمناک بھی ہے۔ وہ شخص یقیناً ایک درندہ تھا۔ انسان تو ایسی سوچ رکھ ہی نہیں سکتا۔باجوڑ کے علاقے تحصیل خار میںجمعیت علمائے اسلام (ف)کے کنونشن میں جب جلسہ ہو رہا تھا، اس وقت اس شخص نے خود کو دھماکے سے
مزید پڑھیے


ہماری مجبوری ہے!

منگل 01  اگست 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
لاقانونیت ہو، ، بدامنی ہو۔ زندگی تلخ ہو، آزار ہو۔ایسے حالات میںہجرت ہی بہترین راستہ ہوتا ہے۔ لوگ روزگار کی تلاش میں جا رہے ہیں۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں ہمارے جوان محنت مزدوری کرتے نظر آتے ہیں۔ جانے والوں کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ جن کے پاس پیسے ہیں وہ جانے کے لئے جائز راستے اختیار کرتے ہیں ۔جن کے پاس پیسے کم ہوتے ہیں یا جو دیار غیر میں جانے کے اصول پوری طرح نہیں جانتے وہ انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے اور جان پر کھیلتے کسی نہ کسی ملک کی
مزید پڑھیے


نگران وزیر اعظم کون ہو گا ؟

منگل 25 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
الیکشن اور برسات میں بڑی مماثلت ہے ۔ برسات آئے یا الیکشن برساتی ڈڈو یا کچھ مرتبے اور عزت کا خیال ہو تو مینڈک کہہ لیں ، بڑی تعداد میں منظر عام پر آ جاتے ہیں۔آج کل برسات بھی ہے اور الیکشن کی آمد آمد بھی۔ میرے گھر کا لان برساتی مینڈکوں سے بھرا ہوتا ہے۔ دروازے پوری طرح بند کرکے سونا پڑتا ہے ورنہ ان مینڈکوں کی ٹر ٹراہٹ سونے ہی نہیں دیتی۔جس دن ہلکی سی بارش ہو جائے ، ہر روشنی کے بلب کے ارد گردسینکڑوں کی تعداد میں پتنگے آ جاتے ہیں۔ جن کی زندگی چند گھنٹوں
مزید پڑھیے


آج کا جدید استاد !

اتوار 23 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
میں تعلیم کی بد حالی اور موجودہ جدید استاد کے رویے کے بارے سوچ رہا تھا۔ پچھلے کچھ سال میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ میں جب طالب علم تھا تو انگلش میڈیم سکول نہ ہونے کے برابر تھے اور کچھ لوگوں کا رحجان بھی ان کی طرف کم تھا۔ تمام اچھے طالب علم بھی ان سکولوں میں پڑھتے تھیجنہیں ہم آج ٹاٹ سکول کہتے ہیں۔اچھے ٹاٹ سکولوں کا میرٹ اتنا زیادہ ہوتا تھا کہ آسانی سے داخلہ ملنا ممکن نہیں ہوتا تھا۔سنٹرل ماڈل سکول جس کی شکل حکمرانوں نے پچھلی دو تین دہائیوں میں بگاڑ دی ہے کبھی
مزید پڑھیے


ہمارااصل کلچر یہی ہے

جمعرات 20 جولائی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ہمارے نوجوان، ہمارے بوڑھے، ہماری عورتیں، ہمارے غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانی لوگ، سبھی پاکستان کے بارے بہت سوچتے ہیں۔ ان کے دلوں میں ہر لمحہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک دیکھنے کا ارمان کا ارمان مچلتا ہے۔غیر ممالک میں بسنے والے جب وہاں لوگوں کو میسر سہولتیں اور وہاں کی آسان زندگی کا تقابل پاکستان کی زندگی سے کرتے ہیں تو بڑے مایوس ہوتے ہیں۔وہاں محنت آپ کو کام پر کرنی پڑتی ہے ، مگر اتنے پیسے مل جاتے ہیں کہ زندگی آسان ہوتی ہے۔یہاں کام پر محنت نہیں ہوتی، اگر سرکاری نوکری ہو تو وہ وظیفہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں