Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


مروّت اور معاشرہ


ہر عہدے کا ایک خاص وصف ہوتا ہے اور اس عہدے پر کام کرنے والے اپنے مخصوص حالات میں اسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔ میں ایک استاد ہوں ، استاد کا مرتبہ اس چیز کا تقاضہ کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ شفیق ہو۔ بچوں سے مہرو محبت سے پیش آتا ہو، بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا جانتا ہو اور سب سے بڑھ کر اپنے طلبا کے لئے آسانی سے قابل رسائی ہو۔میں سمجھتا ہوں کہ جو ٹیچر آسانی سے طلبا کے لئے قابل رسائی نہ ہو وہ اچھا استاد ہو ہی نہیں سکتا۔بالکل اسی طرح پولیس والوں کے عہدے
جمعرات 08 جون 2023ء مزید پڑھیے

روحانی سفر

هفته 03 جون 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
فارسی کاایک شعر ہے۔ در جوانی توبہ کردن شیوہ پیغمبری وقت پیری گرگ ظالم مے شود پرہیزگار (اس کا مطلب ہے کہ جوانی میں توبہ کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے۔ بڑھاپے میں تو ظالم بھیڑیا بھی پرہیز گار ہو جاتا ہے)۔ گذشتہ روز میں اپنے ایک مہر بان دوست کے پاس بیٹھا تھا۔ پوچھنے لگے کتنی عمر ہو گئی ہے۔ میں نے بتایا کہ بہتر (72) پلس ہوں تو کہنے لگے اب تمہاری عمر ایسی ہو گئی کہ زندگی کے بکھیڑوں کو چھوڑ کر روحانی علم کی جستجو کرو۔اسے سیکھو، خود کو اس کی طرف مائل کرو اور یہ
مزید پڑھیے


جنک فوڈ

منگل 30 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
چند سال پہلے میں نے دس بارہ دن لندن میں گزارے۔ وہاں کے لوگوں کا کھانے پینے کا انداز کچھ عجیب تھا۔ صبح صبح کام پر جانے سے کچھ پہلے اٹھتے، غسل خانے میں جاتے ،چند منٹوں میں وہاں سے تیار ہو کر باہر نکلتے۔ انڈین اور پاکستانیوں کے علاوہ وہاں کے لوگ نہاتے بہت کم ہیں ۔ وہ تیار ہو کر جب نکلتے تو پتہ چلتا کہ پانی سے انہوں نے منہ کو ڈرائی کلین کیا ہے۔اس سے زیادہ پانی انہیں استعمال کرنا ہی نہیں آتا۔وہ ناشتہ کے بغیر گھر سے نکلتے اور سیدھے قریبی سٹور سے کوئی برگر
مزید پڑھیے


تعلیم ہی اصل فرق ہے

جمعرات 25 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
لوگ پوچھتے ہیں کہ تعلیم کیا ہے ۔ پھر خود ہی کہتے ہیں کہ جی میرا بیٹا بہت بڑا لکھا اور تعلیم یافتہ ہے۔ یا میرے بیٹے نے بی اے کر لیا ہے اب تو وہ بہت تعلیم یافتہ ہے۔ بہر حال جتنے لوگ ملتے ہیں وہ تعلیم کو اپنے اپنے انداز میں بیان کرتے ہیں۔ اہل فکر اور اہل علم نے بھی اسے کئی انداز سے بیان کیا ہے۔ کوئی ایک تعریف دوسرے سے نہیں ملتی مگر عملی طور پر سب کا مفہوم ایک ہی ہے۔ ہر وہ عمل جو آپ کو بہتر زندگی کزارنے کا درس دیتا ہے
مزید پڑھیے


لیڈر شپ اور مینجمنٹ

پیر 22 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی موضوع پر بولنے کے لئے اس موضوع کے ایکسپرٹ کو دعوت دینے کی بجائے کچھ پیشہ ور اور نامور مقرروں کو بلا لیتے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ نے انہیں اخلاق کے بارے بولنے کی دعوت دی ہے مگر وہ بد اخلاقی پر زیادہ عبور رکھتے نظر آتے ہیں اور اسی کے بارے بات کرتے ہیں۔وہ بچے جنہیں سکھانے کے لئے ہم نے انہیں دعوت دی ہے ان کے ایسے لیکچر سے کوئی استفادہ نہیں پاتے اور ویسے ہی کورے اٹھ جاتے ہیں، جیسے آ کر بیٹھتے ہیں۔
مزید پڑھیے



شیر سے نجات!!

بدھ 17 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
شیر جنگل کا بادشاہ ہے۔ اس کا تعلق بلی کے خاندان سے ہے ۔ یہ سب سے قد آوربلی شمار ہوتا ہے ۔یہ اسی کلو میٹر کی سپیڈ سے بھاگ کر اپنا شکار قابو کر لیتا ہے۔ جنگل میں پھرتے جانور شکار کرکے ا ن کے گوشت سے اپنے پیٹ کی آگ بجھاتا ہے۔ شیر عام طور پر انسان کا شکار نہیں کرتا بلکہ انسان کو دیکھ کر کوشش کرتا ہے کہ وہ اس سے دور چلا جائے۔ لیکن غلطی سے یا کسی حادثے کی وجہ سے اگر کوئی انسان اس کے ہتھے چڑھ جائے تو اسے انسانی خون
مزید پڑھیے


دعائوں کا اثر

منگل 16 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
چند سال پہلے مجھے بھارت جانے کا اتفاق ہوا۔ دہلی سے پہلے پورے مشرقی پنجاب میں کوئی مسلمان نظر نہیں آتا۔مسجدیں کہیں کہیں نظر آتی ہیں مگر انتہائی خستہ حال۔ برسوں سے وہاں کسی نے سجدہ نہیں کیا۔ میں گرداسپور کی ایک مسجد گیا۔ دروازہ بند تھا۔ دو تین آدمیوں نے زور لگا کر تھوڑا سا کھولا کیونکہ لگتا تھا کہ زیادہ زور لگانے سے دروازہ ٹوٹ جائے گا۔ مسجد کے اندر فرش یوں تھا گویا کسی نے ایک انچ موٹی گریس کی تہہ بچھا دی ہے۔ کلدیپ نائر اور خوشونت سنگھ بھارت کے دو مشہور وکیل، صحافی اور لکھاری ہیں
مزید پڑھیے


زندہ معاشرے

منگل 09 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
چھوٹی سی خبر تھی کہ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گیس پریشر میں کمی پر وہاں کی خواتین نے اس علاقے میں واقع سوئی گیس کے دفتر پر چڑھائی کر دی۔دفتر کے شیشے توڑ دئیے۔ فرنیچر اور دفترکی دیگر چیزوں کو نقصان پہنچایا ۔گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا اور سڑک کو بند کرکے کچھ دیر تک احتجاج کیا۔ اس احتجاج اور مار پیٹ کے نتیجے میں سوئی گیس کے عملے نے گیس پریشر کو بہتر کر دیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ توڑ پھوڑ کرنے پر خواتین کے خلاف کیا کارروائی ہوئی، سوئی گیس کے عملے نے
مزید پڑھیے


مسائل ہی مسائل

پیر 08 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
مجھے کچہری میں کچھ کام تھا۔ متعلقہ تحصیلدار سے بات ہوئی تو اس نے تین بجے آنے کا کہا ۔ ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا کہ بھائی اتنی دیر سے کیوں آتے ہیں۔ کہنے لگا۔ صبح سات بجے سے عملے کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے نکلا ہوا تھا۔ہفتے کے پہلے چار دن اسی کام کی نظر ہو جاتے ہیں۔ مگر کیا کریں ۔ دس ناجائز قبضے ختم کرتے ہیں تواگلے دن پندرہ مزید ہو چکی ہوتی ہیں۔ کوئی سخت قانون ہو جس کے مطابق قبضہ کرنے والے کو سزا بھی ملے تو شاید اس میں کچھ
مزید پڑھیے


غریبی اور مجبوری کا علاج

جمعه 05 مئی 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
سرکاری ہسپتالوں میںحکومتی سطح پر اصلاح ہر وقت جاری رہتی ہے مگر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس لئے کہ جو لوگ اصلاح کے ذمہ دار ہیں وہ اپنا علاج پاکستانی ہسپتالوں میں کراتے ہی نہیں۔ ان کے لئے امریکہ اور برطانیہ کے ہسپتال ہمیشہ چشم براہ ہوتے ہیں۔انہیں کاغذی کارروائی سے زیادہ صحت سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ۔ ڈاکٹر اپنی پرائیویٹ پریکٹس بڑھانے کے لئے ہسپتال کا نام استعمال کرتے ہیں،صبح وارڈ کا چکر لگایا اور بس، دو تین بندے چھوڑے ہوتے ہیں جو علاج کے متلاشی لوگوں کو گھیر کر ان کے پرائیویٹ کلینک تک پہنچاتے ہیں۔عملہ دوائیاں سرکاری
مزید پڑھیے








اہم خبریں