Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


اﷲدی قسمیں


کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے میں کہیں جا رہا تھا۔ یک طرفہ سڑک تھی۔میں نے محسوس کیا کہ سامنے سے آنے والی ویگن بڑی بے تکلفی سے تیزی سے بڑھتی میری گاڑی سے ملاقات کی متمنی ہے۔ خطرے کا احساس ہوتے ہی میں نے گاڑی کو پوری قوت سے فٹ پاتھ کی طرف موڑ دیا۔ فٹ پاتھ کافی اونچا تھااور میری گاڑی کوشش کے باوجود اس پر چڑھ نہیںسکتی تھی۔چنانچہ اگلاپیہہ اس سے رگڑ گیا۔ فائدہ یہ ہوا کہ ویگن سیدھا گاڑی کے فرنٹ سے ٹکرانے کی بجائے اس کے ٹیڑھے ہونے کے سبب پچھلے دروازے اور ڈگی
جمعرات 11 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

کیسے کیسے لوگ

منگل 09 جنوری 2024ء
پروفیسر تنویر صادق
کہتے ہیں مائیں سانجھی ہوتی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے بچوں کے لئے شفقت، پیار اور ایثار کا پیکر ہوتی ہیں بلکہ سب دوسرے بچوں کے لئے ان کا پیار اسی معیار کا ہوتا ہے۔کسی ماں کی زندگی اس کے اپنے بچے کی زندگی کی سلامتی کی ضمانت ہوتی ہے۔ وہ بچہ ہر دم اپنی ماں کی دعائوں کے حصار میں رہتا ہے۔ ماں کی دعائیں اس کے لئے ہر ابتلا میں، ہر مشکل میں اور ہر کٹھن وقت میں ایک قلعے کی طرح اس کی حفاظت کرتی ہیں۔ ماں عجیب ہستی ہے ، خود کتنی بھی بیمار ہو ،
مزید پڑھیے


ضابطے

منگل 02 جنوری 2024ء
پروفیسر تنویر صادق
الیکشن کمیشن ہر الیکشن سے پہلے ایک ضابطہ اخلاق جاری کرتا ہے جس میں امیدواروں کو الیکشن کے بارے بہت سی معقول اورکچھ بے ہنگم ملی جلی ہدایات ہوتی ہیں۔ ان میں معقول تو قابل عمل ہوتی ہیں اور کچھ بے ہنگم ا لیکشن کمیشن کو قابل معافی۔ الیکشن کے اخراجات کا ایک تخمینہ دیا جاتا ہے۔ جس سے کسی محلے کے اندر تو الیکشن لڑا جا سکتا ہے اور محلے سے باہر نکلیں تو بجٹ غائب۔اس دفعہ بھی ضابطے کا ایک حصہ جاری ہو چکا ہے، میں اس کا مطالعہ کر رہا تھا۔یہ بینر چھاپنے کے بارے ہدایات پر
مزید پڑھیے


حویلی دھیان سنگھ

پیر 25 دسمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
شیراںوالاگیٹ سے اندرون شہر داخل ہوںتو تھوڑی سی چڑھائی چڑھنے کے بعد آپ کو دائیں طرف مشہور سکھ دیوان دھیان سنگھ کی حویلی نظر آئے گی۔ دھیان سنگھ مہاراج رنجیت سنگھ کے دربار سے وابستہ تھا۔ بعد میں وہ شہزادہ شیر سنگھ کا وزیر اعظم بنا۔جب کچھ سکھ شہزادے شیر سنگھ کو قتل کرنے آئے تو دھیان سنگھ کی چشم پوشی کے سبب شیر سنگھ مارا گیا۔بعد میں قاتلوں نے دھیان سنگھ کو بھی نہ چھوڑا اور اسے بھی ہلاک کر دیا۔ دھیان سنگھ کی اس حویلی کی اپنی تاریخ ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ حویلی بنیادی طور پر سردارخوشحال سنگھ
مزید پڑھیے


مزاج کا فرق

بدھ 20 دسمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ایک سیاست دان کو گولف کھیلنے کا شوق آ گیا۔ گرائونڈ میں پہنچے تو ایک پرانے واقف کرنل صاحب وہاں کھڑے تھے۔ سلام دعا کے بعد سیاست دان نے کھیل شروع کی۔ پہلی شاٹ لگائی اور نعرہ لگایا ، کرنل صاحب کیسی رہی۔ کرنل صاحب نے کہا بہت اچھی۔سیاست دان نے دوسری شاٹ لگائی اور پھر پوچھا، کرنل صاحب کیسی رہی ۔ کرنل صاحب نے اس دفعہ اس طرف دیکھے بغیر ہی کہہ دیا۔ٹھیک تھی۔ سیاست دان نے تیسری شاٹ لگائی اور پھر نعرہ لگایا، کرنل صاحب اب کیسی رہی۔ کرنل صاحب ناراض ہو گئے۔ کہنے لگے ، بار بار
مزید پڑھیے



بڑا سیب

بدھ 13 دسمبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
بگ ایپل(Big apple) یا بڑا سیب امریکہ کے شہر نیو یارک کا عرفی نام(Nick Name) ہے۔ یہ امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جہاں دریائے ہڈسن بحیرہ اوقیانوس کو ملتا ہے ، یہ شہر وہیں واقع ہے ۔ اس کی پانچ ڈسٹرکٹس ہیں جن میں سب سے درمیان میں آسمان کو چھوتی بلڈنگوں سے بھرپور اور اس ملک کی سب سے بڑی مالی، کاروباری اور کلچرل سرگرمیوں سے مالا مال ڈسٹرکٹ مین ہٹن ہے۔یہاں کوئی بلڈنگ بھی چالیس منزل سے کم نظر نہیں آتی۔مین ہٹن میں دنیا کی مالی شہرت رکھنے والی وال سٹریٹ (Wall Street)
مزید پڑھیے


آستین کے سانپ

منگل 28 نومبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
سانپ ایک زہریلا جانور ہے۔ ایک ایسا انتہائی خطرناک رینگنے والا جانور ،جو دنیا میں سالانہ چون (54) لاکھ لوگوں کو کاٹتا ہے۔ جن میں تقریباً پچیس (25) لاکھ لوگوں کو سانپ کے کاٹنے سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ہر سال سوا سے ڈیڑھ لاکھ لوگ سانپ کے کا ٹنے سے مر جاتے ہیں جب کہ اس سے تین گنا یعنی تقریباً چار لاکھ لوگ کسی نہ کسی صورت میںکسی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔دنیا میں سانپ کی تقریباًچار ہزار (4000)اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں صرف چھ سو (600)اقسام زہریلے سانپوں کی ہیں اوران چھ سو میں دو
مزید پڑھیے


سنہرے موتی ۔حکمت کی باتیں

اتوار 26 نومبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
کہتے ہیں زندگی میں بہترین راستہ وہ ہوتا ہے جو ہمارے بزرگوں کے نقش قدم پر استوار ہوتا ہے۔ بزرگوں کے نقش قدم اور کچھ نہیں ان کے اقوال ، ان کے افعال، ان کے مشاہدات اور ان کے تجربات ہیں جو ہمیں کتابوں میں ملتے ہیںان کی کہی ہوئی حکمت کی باتیں اگر ہم سن لیں اور ان پر عمل کریں تو اس میں ہمیشہ ہماری بہتری چھپی ہوتی ہے۔ میں کتاب پڑھنے کاشوقین ہوںاور جو پڑھتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ اسے دوسروں تک بھی پہنچائو تاکہ ان کا بھی بھلا ہو۔پچھلے دنوں میں نے بزرگوں کی
مزید پڑھیے


حکومتی احسانات

بدھ 22 نومبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
حکومت کے عوام پر احسانات کا کچھ حساب ہی نہیں۔ روز ایک نیا احسان ۔ انسان کس کس کا ذکر کرے۔ اس دفعہ تو حکومت نے کمال ہی کر دیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نہ صرف اضافہ نہیں کیا بلکہ تیل کی قیمت میں کمی بھی کر دی ہے۔میں اپنی گاڑی میں عموماًً بیس لٹر پٹرول ڈلواتا ہوں جو تین چار دن چل جاتا ہے۔ چار یا پانچ دن پہلے میں نے پٹرول پمپ والوں کو بیس لٹر پٹرول کے مبلغ پانچ ہزار چھ سو چھیاسی (5686/-) روپے ادا کئے تھے۔ اب حکومت نے نئے ریٹ
مزید پڑھیے


ہماری کرکٹ

جمعه 17 نومبر 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔حال ہی میں ہونے والے عالمی کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد یہ بہت ضروری تھا۔جب کوئی شخص اپنا کام صحیح طرح انجام نہ دے سکے تو اس کے لئے بہتر ہوتا ہے کہ وہ مزید شرمندگی سمیٹنے اور اپنے منصب سے غیر ضروری جڑے رہنے کی بجائے کسی دوسرے بہتر شخص کے لئے جگہ چھوڑ دے۔ موجودہ عالمی کپ کے مقابلوں میں یہ بات کھل کر محسوس کی گئی ہے کہ ہمارے کھلاڑی ، ہمارے بڑے بیٹس مین جو چھوٹی ٹیموں کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں