Common frontend top

پروفیسر تنویر صادق


توشہ خانہ کیس


توشہ خانہ کیس اس قدر سنگین ہو جائے گا،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔عدالت کا ایک عام سا سمن تعمیل کرانے کے لئے جو ہتھکنڈے استعمال ہوئے وہ حیران کن ہیں۔ حکومت نے عمران خاں کی رہائش گاہ زمان پارک پر باقاعدہ لشکر کشی کی ۔لوگ عمران خاں کی حفاظت میں کھڑے ہو گئے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہماری مسلح فورسز نے نہتے عوام سے شکست فاش کھائی اور پیچھے ہٹ گئیں۔اچھا کیا کہ مزید کوشش کرتیں تو دونوں طرف سے بہت بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔عمران اور عوام کو تو جو نقصان ہونا تھا وہ
منگل 21 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

اچھی حکومت اوراچھی لیڈرشپ

بدھ 15 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
زندہ قوموں اور متحرک لیڈروں میںاور عام قوموں اور روائیتی لیڈروں میں بڑا فرق ہوتا ہے۔زندہ قوموں کے متحرک لیڈراپنا ہاتھ ہمیشہ قوم کی نبض پر رکھتے ہیں۔ انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو محسوس کرکے اس کے فوری ازالے کا بندوبست کرتے ہیں۔ان کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں جو مہنگائی کی لہر آئی ہے اس نے تقریباً ہر قوم کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔ ہر ملک معاشی دبائو کا شکار ہے۔عوام حد سے زیادہ پریشان ہے۔وہ لوگ جن کا گزارا تنخواہ یا پنشن پر ہے
مزید پڑھیے


آن لائن کاروبار

هفته 11 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ہر کاروبار کے اپنے اصول اور ضابطے ہوتے ہیںمگر بنیادی قدریں سب کی ایک جیسی ہوتی ہیں۔ایمانداری، محنت، یکسوئی اور اچھا طرز عمل ہر کاروبار کی بنیادی ضرورتیںاور قدریں ہیں۔ان قدروں کو اپنائے بغیر میں نے آج تک کسی کاروباری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھا۔ مگر راتوں رات امیر ہونے کا شوق انسان کو گمراہ کرنے میں دیر نہیں لگاتا۔پاکستان کی ایکسپورٹ مارکیٹ کبھی بہت اچھی تھی۔ لیکن زیادہ منافع کے چکر میں ہمارے ایکسپورٹرز نے وہ وہ گل کھلائے کہ جو پوری قوم کے لئے باعث شرم تھے۔ہم نے چیز کچھ اور دکھائی اور بھیجتے وقت کوئی دوسری
مزید پڑھیے


نائلز بوہر…ایک عظیم سائنسدان

منگل 07 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کو ایک امتحان میں سوال آیا کہ آپ ایک بیرومیٹر کی مدد سے ایک بلند و بالا عمارت کی اونچائی کی پیمائش کیسے کر سکتے ہیں۔ ہر طالبعلم نے فزکس کے حساب سے سائنسی انداز میں کچھ نہ کچھ جواب دیا سوائے ایک طالب علم کے جس کا جواب کچھ مضحکہ خیز تھا اور ممتحن کے لئے مکمل طور پر نا قابل قبول۔ اس نے جواب لکھا کہ بیرو میٹر کو دھاگے سے باندھ کر زمین کی طرف پھینکا جائے ۔ جب بیرو میٹر زمین کو چھو
مزید پڑھیے


وہ خوشی واپس نہیں آ سکتی

هفته 04 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
یہ لاہور کے باسیوں کا ایک خاص مزاج تھا۔تھوڑی سی سردی آئی تو عورتیں دھوپ دیکھ کر چھت پر پہنچ جاتیں۔ایک دو چارپائیاں بچھا کر دوپہر کا سارا وقت چھت پر ہی گزرتا، وہیں کھانا کھنا، سوئیٹر بننا اور چھوٹے چھوٹے کام کرنا۔ہیٹروں کا فیشن ہی نہیں تھا۔اس لئے دھوپ ہی سردی کا بہترین علاج تھا۔دور دور تک جہاں نظر ڈالو، ہر گھر کی چھت اس کے مکینوں سے بھری نظر آتی۔بچے سکول سے واپس آتے اور آتے ہی ایک گچھی ڈور اور چھوٹی سی پتنگ جسے عرف عام میں ہم گڈی کہتے ان کے ہاتھ میں ہوتی اور
مزید پڑھیے



جنگ عظیم دوم کا خاتمہ

جمعرات 02 مارچ 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
دوسری جنگ عظیم یکم ستمبر 1939کو ہٹلر کی پولینڈ پر یلغار سے شروع ہوئی اور چھ سال کی ہولناکیوں کے بعد2 ستمبر کو 1945کواپنے انجام کو پہنچ گئی ۔اس جنگ میں دنیا کے پچاس سے زیادہ ممالک نے حصہ لیا۔ جرمنی کی فوج نے 7 مئی 1945 کو اتحادیوں کے مقابلے میں ہتھیار ڈال دئیے اور 8 مئی کو یورپ کے تمام علاقے میں جنگ ختم ہو گئی۔لیکن جاپان نے جنگ جاری رکھی۔ 6 اگست 1945کو جاپان کے شہر ہیروشیما اور پھر 9اگست1945 کو ناگا ساکی پر امریکہ کے ایٹم بم برسانے کے بعد لاکھوںعام شہریوں کی ہلاکت کے نتیجے
مزید پڑھیے


FIA کہاں ہے؟

اتوار 26 فروری 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
کمپیوٹر اور سمارٹ فون کی مدد سے جو بھی جرائم ہوتے ہیں سائبر کرائم کہلاتے ہیں۔ان جرائم کا سدبابٖFIA کی ذمہ داری ہے۔FIA میں باقاعدہ ایک سائبر کرائم ونگ ہے جو ایسی شکایات سننے، موصول کرنے اور ان پر فوری کارروائی کرنے کا پابند ہے ۔ اس ونگ کے پاس سائبر کرائم سے متعلقہ کیسوں کی تعداد اس وقت لاکھوں میں ہے۔ان کیسوں میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔روز کوئی نہ کوئی سادہ آدمی کچھ کریمینرز کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔وہ اس کی بھاری رقم ہتھیا لیتے ہیں۔بمشکل دس میں سے ایک واقعہ FIA کو رپورٹ ہوتا ہے اس
مزید پڑھیے


ایسے بھی حادثے

جمعرات 23 فروری 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
کوئی غیر معمولی اچانک ہونے والا واقعہ حادثہ کہلاتا ہے۔انسانی زندگی حادثوں سے عبارت ہے اور زندگی میں حادثے روز ہوتے ہیں۔ حادثے ضروری نہیں کہ برے تلخ یاجان لیوا ہی ہوں، زندگی کی چلتی گاڑی جگہ جگہ کئی طرح کے حادثوں سے دو چار ہوتی ہے۔مگر کچھ حادثے ایسے اچھوتے اور دلچسپ ہوتے ہیں کہ ا یک عرصے بعد جب کبھی ہم اس حادثے یاواقعے کو یاد کرتے ہیں تو سوچ ہنسی آتی اور ایک فرحت سی محسوس ہوتی ہے۔یہ حادثے بھی زندگی کا معمول ہیں۔ چند دن پہلے میں بازار میں دکان سے کچھ چیزیں لینے کے
مزید پڑھیے


تین ماہ کا وائس چانسلر

پیر 20 فروری 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
یونیورسٹیوں کے حوالے سے ایک عرصے بعد ایک اچھی خبر ہے کہ تین وفاقی جامعات میں تلاش کمیٹی نے مستقل وائس چانسلر یا ریکٹر کے تقرر کے لئے تین تین ناموں کا انتخاب کر لیا ہے جس کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔امید ہے کہ چند دنوں میں ان یونیورسٹیوں کو مستقل وائس چانسلر میسر آ جائیں گے۔اس وقت قائد اعظم یونیورسٹی میں ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ ڈاکٹر شائستہ سہیل قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کے کسی سیننئر پروفیسر کو اس قابل نہیں سمجھا گیاکہ جس
مزید پڑھیے


اور اب انڈہ معیشت!

اتوار 19 فروری 2023ء
پروفیسر تنویر صادق
عمران خان نے اپنے اقتدار کے ابتدائی ایام میں لوگوں کو مرغ بانی کا مشورہ دیا تھا۔لوگوں کو کہا گیا کہ گھروں میں مرغیاں پالو۔ لوگوں میں عمران خان کا یہ بیانیہ بہت مقبول ہوا۔ پولٹری ڈیپارٹمنٹ نے چھ مرغیوں کا ایک پیکیج عوام میں سستے داموں تقسیم کیا۔ میں ایک دن پولٹری انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں بیٹھا تھا تو بڑے معتبر لوگوں کے پیغام وصول ہو رہے تھے کہ انہیں فوری اتنی مرغیاں دی جائیں۔کچھ لوگوں نے وقت کا فائدہ اٹھایا اوردنیا بھر کی نایاب مرغیاں امپورٹ کیں اور بڑے مہنگے داموں بیچیں۔ براہما،دنیا کا سائز میں سب سے بڑا مرغ،
مزید پڑھیے








اہم خبریں