Common frontend top

کراچی


ڈالر176روپے کی بلند سطح سے متجاوز ، سونا بھی ریکارڈ مہنگا: سٹاک مارکیٹ 282 پوائنٹس گرگئی

جمعه 12 نومبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاوکے بعد پھرمندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس46800پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 46300پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 60ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب65.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں281.70پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46629.88پوائنٹس سے کم ہو کر46348.18پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب82 کروڑ76لاکھ89ہزار693روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے
مزید پڑھیے


عمران خان کالا باغ ڈیم پر چاروں صوبوں کا اتفاق چاہتے ہیں:صدر

جمعه 12 نومبر 2021ء
میرپورخاص، کراچی (نامہ نگار،اے پی پی) صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم اس لئے نہیں لائی گئی تھی کہ لوگوں کا راستہ روکا جائے ،عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ جب تک چاروں صوبے متفق نہ ہوں اس وقت تک کالا باغ ڈیم نہیں بنے ،پی ٹی آئی کی جدوجہد پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے ہے ۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے اپنے دورہ میرپورخاص کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف اورحکومت کی جدوجہد لوگوں کو سستی تعلیم،صحت اوربہترمعاشی پالیسی دینا ہے عمران خان کوسندھ سے بہت محبت ہے ،عمران خان چاہتے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی: 230 پوائنٹس ریکور،ڈالر174.70کاہوگیا،سوناہزارروپے تولہ مہنگا

جمعرات 11 نومبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )آئی ایم ایف کے سربراہ سے مدد لینے کی کوئی تجویز زیر غور نہ آنے کے حوالے سے مشیر خزانہ کے بیان سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا،جس کے بعدسرمایہ کاروں کی سیمنٹ،سٹیل اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس 229.97پوائنٹس اضافے سے بڑھ کر46629.88پوائنٹس ہو گیا ۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 27ارب51 کروڑ14لاکھ58ہزار839روپے اضافے سے 79کھرب60ارب96کروڑ49لاکھ51ہزار896روپے ہو گیا۔اس دوران 32کروڑ3لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔53.82فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ سٹاک ماہرین کے مطابق آنیوالی مانیٹری پالیسی
مزید پڑھیے


کورونا سے 11اموات، سائنو فارم، سائنو ویک اور کوویکسن لگوانے والے برطانیہ جانے کے اہل

بدھ 10 نومبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،ملتان،ڈیرہ غازیخان، لندن( نیٹ نیوز، صباح نیوز،این این آئی،جنرل رپورٹر،خبر نگار،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کورونا وائرس سے ملک بھر میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ، کل اموات کی تعداد 28558 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.94 فیصد رہی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کوروناکے 81 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,954 ہو گئی ، پنجاب میں کورونا کے باعث 5 شہری جان کی بازی ہار گئے ۔
مزید پڑھیے


پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز،مزید6افراد جاں بحق،456نئے مریض رپورٹ: ہسپتالوں سے ادویات غائب

بدھ 10 نومبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، پشاور(92 نیوزرپورٹ،جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر، رپورٹر 92نیوز ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، خبرنگار) پنجاب میں ڈینگی مچھر کے ڈنگ بڑھ گئے ، گزشتہ روز 6 افراد اس موذی وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ، رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے 5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ 1 کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 456 مریض رپورٹ ہوئے ۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے سہولیات کا شدید
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 715پوائنٹس کمی: ڈالرپھر174.50کا،سونا1500روپے تولہ مہنگا

بدھ 10 نومبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کوشدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکا ر رہی ،سرمائے کے انخلا اور فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ سارادن مثبت زون میںنہ آ سکی۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس715.13پوائنٹس کمی سے 46399.91پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای 30انڈیکس274.88پوائنٹس کمی سے 18258.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس کم ہو کر31673.34پوائنٹس ہوگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب 90 کروڑ38لاکھ98ہزار988روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 33ارب 45کروڑ2لاکھ 93ہزار57روپے ہو گیا۔گزشتہ روز 43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے
مزید پڑھیے


مخدوش ٹریک،خانپورتا کراچی ٹرینوں کی سپیڈ آدھی کردی گئی

پیر 08 نومبر 2021ء
کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین) سکھر ڈویژن میں خانپورسے کراچی کینٹ تک 181 کلومیٹرریلوے ٹریک شدید متاثرہونے سے مسافر ٹرینوں کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ سے کم کرکے 10 سے 60 کلومیٹرفی گھنٹہ کردی گئی،ٹریک کی مرمت نہ ہونے اور ٹرینوں کی رفتارکم ہونے سے 456 کلومیٹرسفرکا دورانیہ 10 گھنٹے کی بجائے 3 سے 4 گھنٹے مزید طویل ہونے سے 14 گھنٹوں پرمحیط ہوگیا،دھابیجی سے کراچی کینٹ تک کا سفرڈھائی سے تین گھنٹے میں طے ہوتا ہے ،کئی کئی گھنٹے تاخیرکا شکارٹرینوں کے مسافروں کواذیت ناک صورتحال سے بچانے کیلئے ریلوے انتظامیہ نے ایم ایل ون منصوبے تک موجودہ ٹریک کی
مزید پڑھیے


کراچی : ناظم جوکھیو قتل؛ گرفتارملزمان میرعلی اورحیدرنے اعتراف جرم کرلیا

اتوار 07 نومبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ میں با اثر افراد کے مبینہ تشدد سے نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کے قتل میں ملوث گرفتار دو ملزموں میر علی اور حیدر نے قتل کااعتراف کرلیا۔تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے کی کوشش پر ناظم جوکھیو پہ ڈنڈوں سے پے در پے وار کئے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ تفتیشی ٹیم کاکہنا ہے کہ ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر ملزموں کی فون کالز کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیے


سندھ میں گورننس کا فقدان ، عوام متبادل قیادت کے آپشن پر غور کررہے :شاہ محمود

هفته 06 نومبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر، اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کا ماحول تیار ہے ،عوام صوبائی حکومت کی خراب کارکردگی ،بدعنوانی اور انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے تسلسل کی وجہ سے عوام متبادل قیادت کے آپشن پر غور کررہے ہیں،سندھ میں گورننس کا فقدان ہے ،2023 کے انتخابات میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کو واضح اکثریت ملے گی، اپوزیشن جماعتوں کوسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی نہ دینا افسوسناک ہے ،وفاق میں آوازاٹھاؤں گا،سندھ میں کئی سیاسی خاندانوں سے رابطے میں ہیں،جلد کئی
مزید پڑھیے


دبئی ایکسپو: شرجیل میمن فوکل پرسن سندھ حکومت مقرر

هفته 06 نومبر 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ نے دبئی ایکسپو کیلئے شرجیل میمن کو فوکل پرسن مقرر کردیا،شرجیل میمن نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو 9 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرکے نیب اور دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔شرجیل میمن کے وکیل نے بتایا وہ دبئی ایکسپومیں سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں