لندن (ویب ڈیسک)طبی ماہرین نے چائے یا کافی کے زیادہ استعمال کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔عام طور پر جب ہمیں نیند کو دور کرنا ہو یا تھکاوٹ کا شکار ہوں تو فوراً چائے یا کافی پی لیتے ہیں جس سے ہمارا دماغ فوراً فعال ہوجاتا ہے ، جسم میں توانائی آجاتی اور ہم اپنے کاموں کو اچھی طرح سے انجام دیتے ہیں، بعض لوگوں کو چائے یا کافی کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ انہیں پر ایک یا 2 گھنٹے بعد چائے یا کافی کی طلب ہوتی ہے تاہم طبی ماہرین کے مطابق دن میں 4 سے زیادہ کپ چائے یا کافی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔