نیویارک(نیٹ نیوز) ہالی و وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں نے یہ شادی خفیہ طور پر کیلیفورنیا کے شہر میلیبو میں کی۔جان پیٹر کی پامیلا اینڈریسن سے پہلی ملاقات 1980 میں ہوئی تھی جس کے تھوڑے ہی عرصے بعد جان پیٹر نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان 30 سال سے دوستی چلی آ رہی ہے ، اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جان پیٹر سے جنتی محبت کرتی ہوں اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی عمر اس وقت 52 سال ہے جب کہ شوہر جان پیٹر کی عمر 74 برس ہے ۔