ماسکو(این این آئی) روسی صدارتی محل کریملن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ روس ، ترکی اور ایران کے صدور آج پیر کو انقرہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں شام کے صوبے ادلب میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس سربراہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پو ٹن ، ترک صدر رجب طیب اردو ان اور ایرانی صدر حسن روحانی شرکت کریں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملین کے ایک سینئر عہدیدار یوری اوشاکوف نے کہا کہ روس نے ایران سے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی کارروائی سے باز رہے جس کے نتیجے میں جوہری معاہدہ مزید خطرے سے دوچار ہو، جو پہلے ہی امر یکہ کے بائیکاٹ سے متاثر ہوچکا ہے ۔