کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 10طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ تخار کے ضلع خارجہ بہا ئو الدین میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد زمینی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں 10جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر عبدالعلی فاروقی بھی شامل ہے ۔