کابل(صباح نیوز) افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے مزید 10طالبان کو ہلاک کردیا ۔ جنوبی افغانستان کے صوبے سرے پل کے ڈسٹرکٹ سیاد میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں10 طالبان ہلاک ہوئے ، طالبان کی جانب سے افغان حکام کی طرف سے کیے جانے والے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ یہ فضائی کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی کہ جب افغان طالبان اورامریکی حکام کے درمیان ملاقات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ۔