کابل (آن لائن ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں خود ساختہ طالبان گورنر سمیت پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز اور خوست میں دو مختلف فضائی حملے کئے ۔ جسکے نتیجے میں خود ساختہ طالبان گورنر محمد اختر سمیت پانچ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملوں میں طالبان کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوے ہیں ۔