کابل (آن لائن،این این آئی) افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 11 پولیس اہلکار اور 4طالبان ہلاک جبکہ دونوں جانب سے متعدد زخمی ہو گئے ۔ صوبہ بدخشاں کے ضلع خاش میں طالبان کے گروپوں نے متعدد سکیورٹی چوکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائیاں کیں جھڑپوں میں 11 پولیس اہلکار جبکہ چار طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالے طالبان میں اہم کمانڈر ملا حامد بھی شامل ہے ۔ افغان صوبے بدخشاں میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے کم از کم 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔مہاجرین کی ہلاکت پر افغان شہریوں نے ایرانی پولیس پر شدید تنقید کی ہے ۔