ا لجزیرہ (این این آئی)افریقی ملک الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے سلامتی سے متعلق ڈائریکٹرل جنرل بریگیڈیئرعبدالقادر بوھدبہ کو ان کے عہدسے ہٹانے کے بعد خلیفہ اونیسی کو نیا ڈائریکٹر سکیو رٹی جنرل مقرر کیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق خلیفہ اونیسی انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیارہ سال تک سکیو رٹی کے شعبے میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئرعبدالقادر بوھدبہ الطارف ریاست کے سرحدی پولیس ہیڈ کوٹر کے دورے پرتھے جہاں انہیں ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر موصول ہوئی۔