الجز یر ہ (این این آئی)افریقی ملک الجزائر کی فوجی اپیل عدالت نے دو سابق فوجی جرنیلوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے ہیں۔ سابق سینئر فوجی افسران بائی سعید اور شنتوف حبیب پر اسلحہ اور جنگی سازوسامان کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے ، فوجی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر الزامات عا ئد کئے گئے ہیں۔الجزائر کی البلیدہ فوجی عدالت کی طرف سے دونوں سابق فوجی افسران کو عارضی طورپر حراست میں لینے کی ہدایت کی ہے ۔