واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) ڈیموکریٹس نے امریکی سینٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی مواخذے میں دلائل دینے کا آغاز کردیا۔ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے پوڈیم پر آکر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس پیش کیا کہ انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بننے پر عہدہ صدارت سے ہٹا دینا چاہیے ۔ رپورٹس کے مطابق کے مطابق ڈیموکریٹس کے پاس آئندہ 3 روز میں 24 گھنٹے کا وقت ہے کہ وہ اپنا کیس پیش کریں جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے وکیل ریپبلکن صدر کا دفاع کریں گے ۔