نیویارک (صباح نیوز،نیٹ نیوز ) امریکا کے کئی شہروں میں قطب شمالی سے چلنے والی بر فانی ہوا ئوں سے درجہ حرارت انتہائی کم ہوکر ریکارڈ منفی 17 سینٹی گر یڈ پر پہنچ گیا جبکہ مزید 6 افراد دم تو ڑ گئے ہیں جس سے 2روز میں ہلا کتوں کی تعداد 10ہو گئی ہے ۔ شدید سرد موسم کی وجہ سے سکول بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ شدید سردی کا آغاز سائبیریا سے چلنے والی برفیلی ہوائوں سے ہوا جس سے امر یکہ کے کئی شہروں میں شدید برف باری ہوئی جہاں کنساس اور الینوئے میں روزانہ ریکارڈ برف باری دیکھنے میں آرہی ہے ۔ شدید شر دی کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں جب کہ بعض علاقوں میں سکولوں کو بند کردیا گیا ہے ۔