واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ روز فائرنگ کے 61واقعات میں مزید 15 افراد ہلاک اور 43زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ48 گھنٹوں میں مختلف علاقوں اور ریاستوں میں فائرنگ کے 174 واقعات پیش آئے جن میں 42 افراد ہلاک اورایک سو سے زائد زخمی ہوئے ۔