نیو یارک(آن لائن)امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 41 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کی65 واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔گن وائلینس آرکائیو کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں 41 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔فا ئر نگ کے دوران زخمی ہو نے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کر ا دیا گیا ہے ۔