واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ۔ اسد مجید خان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی ۔اسد مجید نے زلمے خلیل زاد کو افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔