تہران (این این آئی)امریکہ میں گرفتارایرانی سائنسدان کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے ۔ مسعود سلیمانی کے بھائی نے پروفیسر مسعود سلیمانی کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جسمانی حالت اچھی نہیں ہے اور اب تک انہوں نے تقریبا 15 کلوگرام وزن کم کیا ہے اور بینائی اور نفسیاتی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ۔یاد رہے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک سائنسدان کی حیثیت سے امریکہ اور دنیا کے مشہور مائیو کلینک ایڈمی کی دعوت پر ویزا لے کر امریکہ روانہ ہوئے تاہم شکاگو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ۔