واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی ایک عدالت نے پاکستانی نژاد تاجر کو غیر قانونی برآمدات پر تین سال کی عبوری سزا سنا دی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نارتھ ہیون کے رہائشی پاکستانی نژاد تاجر عمران خان پر غیر قانونی طور پر فوجی ودیگر سازوسامان برآمد کرنے کا الزام ہے ۔رپورٹ کے مطابق گھر میں چھ ماہ کی نظربندی اور 100 گھنٹے کی کمیونٹی سروس بھی سزا میں شامل ہے ۔عدالت نے انہیں 3 ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا ہے ۔تاجر عمران خان اور ان کی فیملی کے دو افراد نے 2012 سے 2016 کے دوران لائسنس کے بغیر مختلف سامان پاکستان برآمد کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اس عرصے میں مختلف سامان پاکستان برآمد کیا ہے ۔