واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکی وزارت دفاع نے گز شتہ روز کہا ہے کہ امریکہ نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے درمیانی رینج کے کروز میز ائل کا کا میاب تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل تجربہ کیلیفورنیا میں لا س اینجلس کے ساحلی علاقے سین نکلو لس میں کیا گیا ۔ پینٹا گون کے مطابق یہ میزائل 500کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی کے ساتھ مارکر نے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔یاد رہے امریکہ اس سے پہلے بھی کئی جدید میزائلوں کے تجربے کرچکا ہے۔