واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ کے محکمہ خزانہ نے لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں کردار پر تین افراد اور مالٹا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔محکمہ خزانہ نے مالٹا سے تعلق رکھنے والی کمپنی الوفاق لمٹیڈ کے علاوہ لیبیا سے تعلق رکھنے والے تین افراد اور مرایا نامی ایک جہاز کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے ۔اب امریکی شہری ان لیبی افراد اور کمپنی کے ساتھ کاروبار نہیں کرسکیں گے ۔