تہران ، ابوظہبی(آن لائن،صباح نیوز،این این آئی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں جوبھی صدر بنے ، اسے ایران کے سامنے گردن جھکانا ہی ہو گی، صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کا کامیاب ہونا ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ایرانی دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے روحانی نے بتایا کہ ہم کتنااسلحہ خریدیں گے یہ اہمیت نہیں رکھتا اصل مسئلہ اپنے حقوق کاحصول ہے ۔دریں اثناایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وسائل امریکہ کو دے رہا ہے پھر بھی اگر سعودی عرب علاقے میں کشیدگی کم کرنے کی اپنی پالیسی کو بدل دے تو ایران اس کا خیرمقدم کرے گا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ خلیج کا امن ایران کی مداخلت سے منفی طور متاثر ہوا۔ ، اعتماد قائم کئے بغیر نئے بنیادی اقدامات کا آغاز کرنا مشکل ہے ۔