واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست کولوراڈومیں برفباری کے طوفان کی وجہ سے کئی پروازیں معطل ہوگئیں۔امریکی ریاست کولوراڈو کے مختلف شہروں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے ۔کولوراڈو میں برف باری کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ، برفباری کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔حکام نے لوگوں سے بلاضرورت سفر اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔