جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا کے پاپوا ریجن میں واقع جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے جیل میں ہنگاموں کے بعد فرار ہونے والے قتل کے جرم میں سزا یافتہ قیدیوں سمیت 270 قیدی واپس آ گئے ہیں۔ غے ر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل کے باہر مظاہرین نے جیل کی عمارت کے مختلف حصوں کو آگ لگا دی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 500 میں سے 270 قیدی بھاگ گئے تھے جو رضاکارانہ طور پر واپس لوٹ آئے ہیں۔واپس آنے والے قیدی اب جیل حکام کیلئے تعمیر کی جانے والی عمارت پر کام کر رہے ہیں۔ جیل کے ترجمان ایلی ییوزر کے مطابق ’حتیٰ کہ قتل کے مرتکب قیدی بھی واپس آ گئے ہیں کیونکہ انہیں اپنے خاندان والوں کی فکر تھی۔