نئی دہلی (نیٹ نیوز) انڈیا کی خاتون روبوٹ خلا میں جانے کیلئے تیار ہے ،انڈیا کے خلائی تحقیقاتی ادارے (آئی ایس آر او) کے سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جسے ان کے مطابق رواں سال کے اواخر میںخلا میں بھیجا جائے گا،اس روبوٹ کا نام سنسکرت زبان میں ویوم مِترا رکھا گیا ہے جس کا مطلب خلا میں دوست ہے ،دسمبر 2021 کے لیے طے شدہ انڈیا کے گگن یان خلائی مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ منصوبے کے تحت انڈین خلائی ادارہ بغیر خلابازوں کے دو مشن خلا میں بھیجے گا جس میں سے ایک رواں سال دسمبر میں اور اگلا جون 2021 میں بھیجا جائے گا،ویوم مِترا روبوٹ کا کام خلابازوں کے سوالات کا جواب دینا، ان کی مدد کرنا، اور کسی حادثے کی صورت میں زندگی بچانا شامل ہے ،یہ روبوٹ انسانوں سے بات کر سکتی ہے اور انہیں پہچان بھی سکتی ہے ،سائنسدانوں کے مطابق جب اسے خلا میں بھیجا جائے گا تو یہ بالکل خلابازوں والے کام سر انجام دے گا جس سے خلا میں انسانوں پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔بنگلور میں ایک کانفرنس کے موقع پر اس روبوٹ کی رونمائی کی گئی۔