میڈرڈ(این این آئی)اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میکافی نے سپین کی جیل میں مبینہ خودکشی کر لی۔ سپین کی جیل میں قید جان میکافی اپنے سیل میں مردہ پائے گئے ۔سپین کے شہربارسلوناکی عدالت نے جان میکافی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔جان میکافی کو امریکہ میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020 میں سپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔جان میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاونٹس میں جمع کی تھی۔