واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ایک نئے جوہری سمجھوتے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے یورپی اتحادیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگرانہوں نے امر یکہ کی شرائط پرایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تجویز کی حمایت نہ کی تو ان کی مصنوعات پر ٹیکس لگا ئے جائیں گے ۔ دریں اثنا فرانسیسی وزیر خارجہ ژن ایو لی ڈریان نے کہا کہ ایران اور امر یکہ کے مابین موجودہ بحران کے حل کا واحد راستہ ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک نیا معاہدہ ہے ۔