تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اس سال کے آخر تک ایک جوہری بم بنانے کیلئے کافی افزودہ یورینیم موجود ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ 2018 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے الگ ہو گیا تھا اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے عہدے داروں کا قیاس ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی اپنی کوششیں دوبارہ شروع کر دے گا۔