واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امر یکہ کی کسی مفاد کے خلاف حملہ کیا تواس کے ردعمل میں اس کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا ۔گز شتہ روز ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ ایران بہت گنوار ہے ،اس نے بہت توہین آمیز بیان جاری کئے ہیں اور وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی حقیقت سے بے خبر ہیں۔ایران کی جانب سے کسی امریکی چیز پر حملے کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔