بیجنگ (92 نیوزرپورٹ ، این این آئی)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذکرات کا عمل مکمل ہوگیا۔جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ ورکنگ گروپ اپنی سفارشات فروری کے پہلے ہفتے میں بھیجے گا۔پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی۔بیجنگ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کی رپورٹ پر بریفنگ دی۔جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا تعین ہو گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم کامقصدعالمی مالیاتی نظام کے غلط استعمال کوروکنا،ممالک کی استعدادبہتربناناہے ،پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پرواضح کامیابی حاصل کی،پاکستان کی مثبت سوچ اورمتحرک اقدامات کوتسلیم کیاجاناچاہئے ،بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہئے ۔امیدہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کوتعمیری تعاون اورمددفراہم کرتارہے گا،چین ایف اے ٹی ایف میں اپنابامقصد،منصفانہ اورتعمیری کرداراداکرتارہے گا۔