ممبئی(صباح نیوز) بھارتی فنکاروں میں خود کشی کا رجحان بڑھنے لگا ،سشانت سنگھ راجپوت اور سمیر شرما کے بعد بھوجپوری اداکارہ انوپما پاٹھک نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ انوپما پاٹھک نے ممبئی واقع اپنے کرایہ کے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔ خودکشی کرنے سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بک لائیو کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔ویڈیو میں انہوں نے خودکشی کرنے سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔انوپما نے ویڈیو میں نصیحت کی تھی کہ ایسا انسان بنیں جس پر سب اعتماد کر سکیں مگر خود کبھی کسی پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ لوگ بہت خودغرض ہوتے ہیں، انہیں اپنے علاوہ کسی کی پروا نہیں ہوتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ معاشی پریشانی کا شکار اور کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ لڑ رہی تھیں۔