چمن(این این آئی) پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز کی کشیدگی کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ۔سکیورٹی حکام کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاک افغان حکام کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے اور پاک افغان بارڈر کا راستہ کھولتے ہی سرحد پار تمام تر تجارتی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو گئیں۔