بارباڈوس (نیٹ نیوز ) بارباڈوس نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے اور جمہوریائی ملک بننے کے ارادے کا اعلان کیا ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیریبین جزیرے کی حکومت نے کہا وقت آگیا ہے ہم اپنے نوآبادیاتی ماضی کو مکمل طور پر پیچھے چھوڑ دیں۔بارباڈوس نومبر 2021 میں برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اس حوالے سے وزیراعظم میا موٹلی کی جانب سے لکھی گئی تقریر میں کہا گیا کہ بارباڈوس کے شہری ایک بارباڈوسی ریاستی سربراہ چاہتے ہیں۔ یہ اعتماد کے حوالے سے حتمی بیان ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم کیا حاصل کرنے کے اہل ہیں۔دوسری جانب بکنگھم پیلس نے کہا یہ حکومت اور بارباڈوس کے عوام کو معاملہ ہے ۔