ممبئی(آن لائن، این این آئی، نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں،انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے تو سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ شبانہ اعظمی نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا، خیر بہت مشکل سے مجھے آرام اور خود کا احتساب کرنے کا وقت ملا ، ہسپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے ،صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ۔علاوہ ازیں پلوامہ حملے کے بعد انتہاپسند ہندوؤں کے خوف سے شبانہ اعظمی اور انکے شوہر شاعر اور مصنف جاوید اختر نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، دونوں نے کراچی میں کیفی اعظمی کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے ٹویٹس میں دورہ منسوخ کرنے کا بتایا۔